
ایک سروے کے مطابق 60 فیصد لوگوں نے آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کوووٹ دینے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پتن ترقیاتی تنظیم کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج کے مطابق اس وقت ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف باقی تمام جماعتوں سے اوپر ہے، کل ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل ہونے والے سروے کے دوران 60 فیصد لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کے ارادے کا اظہار کیا۔
سروے کے مطابق28 فیصد لوگوں نےپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متفقہ امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو 5 فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1581257295844868096
سروے کے دوسرے حصے میں ان لوگوں سے جلد عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے 60 فیصد سپورٹرز نے جلد انتخابات کو خوش آئند قرار دیا جبکہ پی ڈی ایم جماعتوں کے 52 فیصد حمایتی شرکاء نے بھی جلدانتخابات کے حق میں فیصلہ دیا۔
سروے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کےجنرل سیکرٹری اسدعمرنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ آئی آئی پی ٹی آئی، ایک غیر جانبدارنہ سروے کے نتائج سے ثابت ہونے والی پی ٹی آئی کی واضح مقبولیت کے بعد اب صرف بھاری دھاندلی ہی کل ہماری فتح کو شکست میں بدل سکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1581312724847726592
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/21ptipattansurvey.jpg