
پاکستان بزنس فورم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بزنس کونسل نے سری لنکا کے دیوالیہ ہوجانے کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط ارسال کیا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بہتر کرنے کیلئے تجاویز دی گئی ہیں۔
پاکستان بزنس کونسل نے شہبا زشریف سے سابقہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سبسڈی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دینے کی تجویز دی۔
https://twitter.com/x/status/1516378578312650753
پاکستان بزنس کونسل نے خط میں وزیراعظم سے کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے مہنگائی میں اضافے کاخدشہ ہو، ملکی درآمدات کو کم کرکے زرمبادلہ کے ذخائر پر آنے والے دباؤ کم کیا جائے ، اس کیلئے حکومت غیر ضروری اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی بڑھاسکتی ہے۔
پی بی سی نے وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ آئی ایم ایف سے مزاکرات کے بعد پروگرام دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے، ملک میں ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے ریفارمز کیے جائیں جیسا کہ نان فائلرز پر ایڈوانس اور ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے، کاروباری مراکز اور شادی ہالز کو جلد بند کرنے جیسے اقدامات کیے جائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8pbcpetrol%5Bricw.jpg