
آج سے اسلام آباد میں شروع ہونے والی او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک سال کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے اہم فورم کی سربراہی سونپی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ سربراہی کونسل کے اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، اوآئی سی سیکریٹری جنرل اور وفود شریک ہیں، جہاں نائجر کے وزیر خارجہ نے باضابطہ طور پر پاکستان کو اہم ذمہ داری سونپے جانے کا اعلان کیا۔
نائجروزیرخارجہ نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں پہلے اوآئی سی کی بنیاد رکھی گئی، اوآئی سی کے 48ویں اجلاس میں سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ نائجر کے وزیرخارجہ نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت پاکستان کو سونپنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
نائجر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کا مقصد تمام ممالک میں استحکام کا فروغ ہے، اوآئی سی اجلاس کے پاکستان میں انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انصاف اور مساوات کی بنیاد پر شراکت داری پائیدار ہوتی ہے ، مسلم امہ کو دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ چین کے وزیر خارجہ بطور مہمان خصوصی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں، اجلاس کے افتتاحی سیشن سے وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی خطاب کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/oic-48-ch.jpg