پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہے،وزیراعظم

5pmikksa.jpg

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں، پاک سعودی عرب انویسٹمنٹ فورم کاانعقادخوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں وزیراعظم نے سعودی جریدے کو انٹرویو دیا ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد خوش آئند ہے، اس فورم سے کاروباری شعبوں میں نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کو سود مند تذویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔


وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سعودی عرب کےوژن 2030کیلئےپاکستانی افرادی قوت اہم کرداراداکرسکتی ہے،نیاپاکستان اورسعودی وژن کامقصدترقی کاحصول اورتجارتی روابط کافروغ ہے جبکہ نیاپاکستان اورسعودی وژن 2030سماجی واقتصادی اصولوں پرمبنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انویسٹمنٹ فورم باہمی تعاون کومزیدوسعت دینےاورمختلف شعبوں خصوصاً تجارتی تعلقات اورسرمایہ کاری میں تعاون کوفروغ دیاجائے۔