
ہنڈر انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس کی سرحد عبور کر گیا جسے معاشی ماہرین اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں: رپورٹ
امریکی کرنسی کی قدر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کے بعدپاکستان سٹاک ایکسچینج سے بھی اچھی خبریں آنے لگیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایک) کے بینچ مارک کراچی سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 6 سالوں کے طویل عرصہ بعد 50 ہزار پوائنٹس کی سرحد عبور کر گیا ہے جسے ملکی معاشی ماہرین کی طرف سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نے آخری دفعہ 7 جون 2017ء کو 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی تھی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی آفیشل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس صبح 11 بج کر 23 منٹ پر 50 ہزار 17 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جس کے 2 گھنٹے بعد 49 ہزار 787 پوائنٹس پر پہنچ گیا اور کاروباری دن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 49 ہزار 531 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔
پاکستانی کاروباری گروپ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ نے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹ سے ایک پوسٹ میں لکھا کہ: ہنڈرڈ انڈیکس میں 286 پوائنٹس (50 ہزار 17 پوائنٹس یا 0 اعشاریہ 58 فیصد) اضافہ ہوا ہے۔ 6 سالوں کے بعد 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہوئی ہے اس سے پہلے ایسا 7 جون 2017ء میں ہوا تھا۔
عارف حبیب گروپ انٹرمارکیٹ سکیورٹیز کے ایکویٹی کے سربراہ رضا جعفری کے مطابق حکومت کی طرف سے معاشی سرگرمیوں پر مکمل توجہ کے کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے پر سرمایہ کار نظر رکھے ہوئے ہیں جس سے ان توقعات کو تقویت مل رہی ہے کہ شرح سود اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔
رضا جعفری کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع حاصل کرنے کے لیے حصص کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے لیکن آئی ایم ایف کے کامیاب جائزہ سے ہنڈرڈ انڈیکس کو نئی ریکارڈ سطح تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ممکنہ طور پر سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی طرف سے اگلی قسط کے اجراء نے 100 انڈیکس کی تیزی میں کیٹالسٹ کا کردار ادا کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1714168772767146426
عارف حبیب گروپ کے احسن محنتی کا کہنا تھا کہ تجارت میں اضافے کے باعث آمدنی کے سیزن میں مثبت سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی نظر میں نگران وزیراعظم کے دورہ چین میں سی پیک پر گفتگو اور روپے کی اضافہ میں اضافہ ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی سے افراط زر اور کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1714229167489949706
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7opppschhsaal.png
Last edited: