
ٹک ٹاکرز خود کو مشہور کرنے کیلئے بڑے جتن کرتے ہیں، ویڈیوز کو منفرد بنانے کیلئے نئے نئے آئیڈیاز پر کام بھی کرتے ہیں،کئی بار یہ ٹک ٹاکرز جان بھی گنوا بیٹھتے ہیں اور کئی بار قانون کی گرفت میں آجاتے ہیں، اس بار راولپنڈی کا ٹک ٹاکر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، ہوا کچھ یوں کہ ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کیلئے ملکی کرنسی نذر آتش کردی۔
پولیس نے راولپنڈی میں تھانہ گوجرخان کے علاقے میں پاکستانی کرنسی نذرآتش کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر غلام ربانی نے ٹک ٹاک کلپ بناتے ہوئے پاکستانی نوٹ جلاڈالے،وڈیو کلپ سامنے آنے پر سی پی او احسن یونس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
تھانہ گوجرخان پولیس نے وڈیو کلپ کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا تھا کہ وطن کی عزت و تکریم سب سے مقدم ہے،ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1444216090142314499
دوسری جانب رواں سال فروری میں کراچی کے علاقے گارڈن میں انکل سریا اسپتال کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون ٹک ٹاکر اور دیگر 3 افراد کو قتل کردیا تھا،جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشرہ میں بھی رواں سال ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/7PkRgic.jpg