پاکستانی نژاد امریکی خاتون کا اغوا کے بعد قتل،گتھی سلجھ گئی

_122465244_05c37b17-9235-42d0-bad2-f485712f4ba7.jpg.webp

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کی گمشدگی کےکیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے، خاتون کو اس کے سابق شوہر نے قتل کرکے لاش غائب کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے دو ہفتوں سے لاپتہ پاکستانی نژاد وجیہہ سواتی کا کیس حل کرلیا ہے، کیس گمشدگی سے خاتون کے قتل میں تبدیل ہوگیا جس میں انکشاف ہوا کہ قاتل کوئی اور نہیں بلکہ وجیہہ کا اپنا سابق شوہر ہے۔

پولیس نے بنا وقت ضائع کیے ملزم کو گرفتار کیا جس نے پولیس کو ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعترافی بیان بھی دیدیا ہے، بیان کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش ہنگو میں غائب کردی تھی۔

دوران تفتیش ملزم نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ جائیداد اور بینک بیلنس کی لالچ میں پہلے اپنی بیوی کو اغوا کیا جب کچھ ہاتھ نہ آیا تو پھر اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔تحقیقاتی ٹیم نے اس کیس کو حل کرنے کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیت اور ماہرانہ انداز میں کام کیا۔

https://twitter.com/x/status/1474716635940458499
راولپنڈی پولیس کی تحقیقاتی ٹیم ملزم کے اعترافی بیان کے بعد مقتولہ کی لاش کی نشاندہی اور برآمدگی کیلئے ملزم کے ہمراہ ہنگو پہنچی جہاں ملزم کی نشاندہی کے بعد مقتولہ کی لاش لکی مروت سے برآمد کر لی گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور فارانزک کیلئے بھجوایا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1474732771985793032
 
Behrouz27

Minister (2k+ posts)

یہ ملک اب رہنے کے قابل نہیں رہا
 
Back
Top