
عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے خطرات کا اظہار کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں معاشی اصلاحات میں تاخیر سےقرضوں اور مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، دوسری جانب ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی خطرناک حد تک کمی کا خدشہ ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی حکومت نے آئندہ ہفتے ریونیو بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے جس میں فضائی ٹکٹ ، مہنگے سگریٹس اور انرجی ڈرنکس پر ٹیکس بڑھانے کی تجاویز شامل ہیں۔
عالمی مالیاتی ادارےکے مطابق حکومت مہنگے سگریٹس پر 50 پیسے فی اسٹک ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے اور فضائی سفر پر 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجاویز پر غور کررہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مزید اضافہ کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر 17 سے 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت بینکوں کی آمدن اور انرجی ڈرنکس پر ٹیکسز عائد کرکے اپنے ریونیو میں اضافے کی تیاریاں کررہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imfhshsaaaeehe.jpg