پاکستانی باکسر نے تاریخ رقم کردی،پہلا ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

12%D8%A6%D8%B3%D9%85%D8%A7%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2%DB%8C%D8%B1.jpg

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے ملک کیلئے پہلا ورلڈ ٹائٹل جیت لیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے مقابلوں میں عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا شکست دےکر پروفیشنل باکسنگ کا ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عثمان وزیر نے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ کا مقابلہ ہوا جس کے چھٹے راؤنڈ میں عثمان وزیر نے اپنے حریف کو ناک آؤٹ کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1575120279482793984
شاندار فتح کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ اس تاریخی فائٹ کیلئے میں نے بہت تیاری کی تھی اور آج اس محنت کا صلہ مل گیا ہے، میں یہ ٹائٹل اپنے والدین کے نام کرتا ہوں، جنہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، میں اپنے کوچز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر محنت کی۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ یہ ٹائٹل میں نے میں نے حکومتی سپورٹ کے بغیر جیتا ہے، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی گلگلت بلتستان خالد خورشد سےاپیل کرتا ہوں کہ ملک میں باکسنگ ٹیلنٹ کو سپورٹ کیا جائے تاکہ ملک کو مزیر عثمان وزیر مل سکیں۔
 

monkk

Senator (1k+ posts)
beautiful. He hits like no other pakistani boxer. I wish he could train boxers all over pakistan. Not every one can be flairy like ali or amir khan.. but a determined athlete with a heart can achieve a lot with his style.

Dude please train boxers in pakistan.
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
ایک تو جو کھلاڑی بھی کچھ جیت جاتا ہے تو فوراً گورنمنٹ کی سپورٹ مانگتا ہے یہ نہیں سوچتا کہ گورنمنٹ نانی چار سو بیس کے داماد کو سپورٹ کرےڈیزل کو سپورٹ کرے خادو لنگڑے کے چرسی بیٹے کو سپورٹ کرے لفافہ صحافیوں کو سپورٹ کرے ججوں کو سپورٹ کرے جرنیلوں کو سپورٹ کرے آخر کس کس کو سپورٹ کرے ایک بیچاری حکومت اور اتنے سارے کھانے والے کھلاڑیوں کو کچھ خیال کرنا چاہئیے
 

Back
Top