
فواد چوہدری کے 5 کروڑ روپے میں ووٹ بیچنے کے الزام پر پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کا ردعمل سامنے آگیا۔
نجی چینل سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا کہ فواد چوہدری خود بکاؤ ہیں اور پی ٹی آئی میں آئے، اُن کا کام صرف الزام تراشی کرنا ہے۔انکے ہوتے ہوئے عمران خان کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔فوادچوہدری جیسے لوگ ہی کافی ہیں۔
منحرف رک نے استفسار کیا کہ فواد چوہدری خود پہلے ق لیگ، پھر پیپلز پارٹی میں تھے، وہ یہ بھی بتائیں کہ کتنے پیسے لے کر وہ جماعتیں چھوڑیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ضمیر کی آواز پر پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دوں گی۔
مومنہ وحید نے دعویٰ کیا کہ میری طرح پی ٹی آئی کے مزید 25 ارکان صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے
واضح رہے کہ گزشتہ روز فوادچوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں آج ہمارا نمبر 188 پر ہے، ایم ایز بتاتے ہیں کہ انہیں پہلے رشوت کی آفر کی گئی، 5 ایم ایز کو پی ڈی ایم نے ایک ارب 20 کروڑ کی آفر کی، مومنہ وحید کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے 5 کروڑ لئے
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اداروں سے جھگڑوں میں نہیں پڑنا چاہتے۔عمران خان پر حملے کی انکوائری کرنے والی JIT کو بھی تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ہم آرمی چیف سے درخواست کرتے ہیں کہ ادارے کی نیوٹریلٹی کوانشور کیا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/momin111.jpg
Last edited by a moderator: