پانچ کروڑ تک کےکیسز میں وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں ہوسکے گی: وزیر خزانہ

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1937069664850321771
407464_4961799_updates.jpg


اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو حاصل اختیارات کا دوبارہ جائزہ لیا گیا اور 5 کروڑ تک کےکیسز میں عدالتی وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں ہوسکے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 75 سال سے زائد عمر کے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، ایک کروڑ سے زائد پنشن پر ٹیکس ہوگا، 15 سال تک ذاتی رہائش پر ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہوگا جب کہ حکومتی سکیورٹی پر سرمایہ کاری پر 20 فیصد ٹیکس ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ سے آگاہ ہیں، اس لیے 6 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ای کامرس پر ٹیکس تجویز کیا تھا، ای کامرس کو آسان نظام پر منتقل کیا ہے، ان پر ٹیکس محدود ہوگا، گریجویٹی پر ٹیکس عائد نہیں ہو گا جب کہ نجی کاروبار کو زیادہ قرض مل سکے گا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایف بی آر کو حاصل اختیارات کا دوبارہ جائزہ لیا گیا، 5 کروڑ تک کےکیسز میں عدالتی وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں ہوسکے گی، گرفتاری ایک افسر کی بجائے ایف بی آر کی تین رکنی کمیٹی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری ماحول میں بہتری لارہے ہیں، صنعتی پالیسی کا جلد آغاز کیا جائےگا، حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا، حکومت نے مالی اخراجات کو کم کیا ہے، صرف ان ڈیمز پر کام ہو گا جو پہلے سے منظور شدہ ہیں۔


Source
 
Last edited by a moderator:

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
wo bhi keya zamana tha jab ek Chadar ka hisaab lenay k liay us waqt ki islaami mamlikat ka khaleefa paish ho gaya.
Ek ye zamanaa hai......
Is laami mulk mein corruption kartay jaaO khatay jaaO.....
Lanaaaatttttt tum sab par.
 

Back
Top