
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کمیشن کسی قسم کا پریشرلینے کو تیار نہیں، ہمیں نہیں دیکھنا باہر 5 بندے آئے یا 5 لاکھ فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، وکیل پی ٹی آئی انورمنصور اور اکبر ایس بابر کے وکیل پیش ہوئے۔ تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ جب تک باقی کیس نہیں آتے، پی ٹی آئی کیس نہیں چل سکتا، مجھے ملین ڈالرز کا حساب دینا ہے، میرے دلائل تو اب شروع ہوئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے پابند ہیں، دلائل اگرمتعلقہ ہیں تو بے شک 6 ماہ دلائل دیں، تاہم ہائیکورٹ نے عدالت نے کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا ہے۔
وکیل پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عید کے بعد کی تاریخ دے دیں، میں ایک ہفتے میں دلائل مکمل کرلوں گا۔ الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر کے وکیل نے کیس کے التوا پر اعتراض کیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے پہلے بھی 8 سال کیس سنا ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہفتہ 2 تاخیر کرلیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2cheifecppancbndy.jpg