
پاکستان میں کراس اوور SUV سے محبت کرنے والوں کے لیے اچھی خبریں آ رہی ہیں کہ فرانسیسی کارمینورفیکچرر پیجو نے پاکستان لکی موٹرز کے تعاون سے مقامی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے اور اپنی ایس یو وی کے دو ماڈل 2008 اور آلیور کی قیمتیں بتا دی ہیں۔ لکی موٹررز پہلے ہی کِیا موٹرز کے ساتھ شراکت میں کِیا سپورٹیج اور کِیا پکانٹو جیسی کاریں پاکستان میں لانچ کر چکا ہے۔
پیجو کی قیمت اور ماڈل کی بات کی جائے تو اس کے دو ویرینٹ ہیں جن میں سے پہلا پیجو ایکٹو ہے جس کی قیمت 52 لاکھ 50 ہزار مقرر کی گئی ہے جب کہ پیجو 2008 کی قیمت 58 لاکھ 50 ہزار رکھی گئی ہے اسکے فیچر و دیگر خصوصیات یہ ہیں۔
انجن اور ٹرانسمشن
لکی موٹرز گاڑی کو 1200 سی سی MPI ٹربو انجن کے ساتھ لانچ کرے گا جو 130 ہارس پاور اور 230Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اسکے علاوہ گاڑی میں فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD) کے ساتھ 6 اسپیڈ آٹو ٹرانسمشن ہوگی۔
ایکسٹیرئیر
گاڑی میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس اور ایل ای ڈی DRLs دئیے گئے ہیں۔ ویل سائز کی بات کی جائےتو یہاں 17 نچ کا الائے ویل نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں پینورامک سن روف بھی دیا گیا ہے۔
انٹیرئیر
اس کراس اوور ایس یو وی میں 7 انچ کی فلوٹنگ انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین اور سنگل زون آٹو کلائمیٹ کنٹرول جیسے فیچر دئیے گئے ہیں۔ گا ڑی میں سمارٹ کی انٹری، پش سٹارٹ بٹن اور کروز کنٹرول دیا گیا ہے۔ یہ خصوصیات ظاہر کرتی ہیں کہ گاڑی میں متعدد جدید آپشنز اور خصوصیات موجود ہیں۔
سیفٹی فیچرز
سیفٹی فیچرز کی بات کی جائے تو اس بارے سب سے نمایاں فیچر آلیور ویرینٹ میں دئیے گئے 6 ائیر بیگز ہیں۔
- ہل سٹارٹ اسسٹ
- اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)
- ریئر ویو کیمرہ
- فرنٹ + ریئر پارکنگ سینسرز
- وہیکل سٹیبلٹی مینجمنٹ (VSM)
- الیکٹرانک سٹیبلٹی پروگرام (ESP)
- بلائنڈ اسپاٹ ڈیٹیکشن
- ایکٹیو لین کیپ اسسٹنس
- ہائی بیم اسسٹ
- روڈ سائن ایڈ سپیڈ لمٹ ریکگنیشن
دونو ماڈلز میں فرق یہ ہے کہ ایکٹو ویرینٹ میں4 ایئربیگز ہیں جبکہ آلیور میں 6 ہیں۔ ایکٹو ویرینٹ میں سن روف بھی نہیں ہے۔ اس کی سیٹوں پر ہونے والے سلائی کے رنگ کا فرق ہے جو کہ ایکٹو میں گرے اور آلیور میں نارنجی رنگ کا ہے۔
بیسک ویرینٹ میں فرنٹ گرل شیشے کی ہے جب کہ دوسرے ویرینٹ میں یہ کرومڈ گرل ہے۔ ایکٹو میں فنگرٹپ کنٹرول پر ریڈیو اور بلوٹوتھ ہیں جبکہ آلیور میں ریڈیو بلیوٹوتھ اور کروز کنٹرول بھی شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/peuget-cars-pal.jpg