
افغانستان کی کرکٹ ٹیم طالبان کی حکومت آنے سے مشکلات کا شکار ہو گئی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے افغان کرکٹ بورڈ کو تنبیہ کر دی کہ اگر ان کی ٹیم نے طالبان کے جھنڈے تلے ورلڈ کپ میں شرکت کی تو انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو نصیب زردان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ اب افغانستان کی کرکٹ ٹیم بھی طالبان کے جھنڈے تلے ہی کام کرے گی اور اسی کے ساتھ اسے ہر فارمیٹ میں جانا ہو گا۔
اسی لئے آئی سی سی نے خبردار کر دیا ہے کہ اگر افغان کرکٹ ٹیم نے ایسا کیا تو انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ کے دوران بھی افغانستان کی رکنیت کا معاملہ زیربحث آئے گا۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ رواں سال 17 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا جس میں افغانستان کا میچ 25 اکتوبر کو شیڈولڈ ہے مگر اس پر مزید کوئی فیصلہ ہونے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/FHQGPQB/3.jpg