ٹی ٹی پی کے پولیس اہلکاروں و اہلخانہ کو اغوا کرنےکیلئے منصوبہ بندی کاانکشاف

13kpkkpoiicaghheaah.png

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی نگرانی کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی طرف سے مبینہ طور پر خیبرپختونخوا کے پولیس ملازمین کو اغوا کیے جانے کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے بعد اس حوالے سے خیبرپختونخوا پولیس نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کی طرف سے خیبرپختونخوا پولیس اور سکیورٹی فورسز کے ملازمین کی ٹارگٹ اور ان کے اہل خانہ کو اغوا کرنے کیلئے سوشل میڈیا ویب سائٹس سے نگرانی کرکے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل آئی جی سمیت صوبہ کے تمام سی سی پی اوز، ڈی پی اوز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کی طرف سے صوبہ بھر کی پولیس وسکیورٹی فورسز کو تنبیہ کی ہے کہ پولیس وسکیورٹی فورسز کے اہلکار اپنے اور خاندان کے مقام، نقل وحرکت کی تفصیلات، تصاویر یا دیگر معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی مختلف ٹیمیں ان اداروں کے ملازمین و اہلخانہ کی سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے نگرانی کر رہی ہیں۔

اعلامہ کے مطابق تمام پولیس افسران واہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جس نے بھی اپنی شناخت، تصاویر ودیگر تفصیلات سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر چکے ہیں انہیں فوری طور پر ہٹائیں اور آئندہ ایسا کرنے سے گریز کریں۔ آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کیلئے اپنی معلومات وٹس ایپ یا سوشل میڈیا اکائونٹس پر شیئر نہ کریں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Why police only? Why not company too??
Sharif police waloun ko eik taraf ker kay raashi haramkhor pulsioun kee culling toh sawab kaa kaam nahi???
 

ranaji

President (40k+ posts)
ٹی ٹی پی اور داعش امریکہ ، پاکستانی ایجنسی ، اسرائل اور انڈیا کے اثاثے ہیں جنکو کو یہ چاروں ممالک بوقت ضرورت استعمال کرتے ہیں مسلمانوں کے خلاف