
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز ٹک ٹاک جوائن کیا تھا جس پر عمران خان کے فالورز کی تعداد دو ملین ہوگئی ہے۔
عمران خان نے ایک دن مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹک ٹاک پر دو ملین فالورز کا ہدف ایسے وقت میں عبور کیا ہے جب ان پر الیکٹرانک میڈیا پر نہ صرف آنے پر پابندی ہے بلکہ ان کانام لینے پر بھی پابندی ہے۔

عمران خان کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر ن لیگی کارکن عمران خان کا مذاق اڑاتے رہے اور #ٹک_ٹاک_پر_نیا_فنکار کے نام سے ٹرینڈ چلاکر عمران خان کا ٹھٹھہ اڑاتے رہے۔

اس ٹرینڈ سے لیگی سپورٹرز نے عمران خان کا مذاق تو اڑالیا لیکن عمران خان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی بھی تشہیر کرنے میں مدد کی ۔ یادرہے کہ عمران خان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک شئیر کیا تھا لیکن لیگی سپورٹرز نے مذاق اڑاتے اڑاتے عمران خان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہی پروموٹ کردیا۔
اس پر ن لیگی سپورٹر صحرانورد نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی عمران خان کا ٹک ٹاک پر آنے کا مذاق اڑا رھا ھے تو اس کے ثمرات بھی آنے والے دنوں میں دیکھ لیجئے گا۔
صحرا نورد کے مطابق پاکستان کے نوے فیصد صارفین ٹک ٹاک استعمال کرتے ھیں۔
https://twitter.com/x/status/1681296518056402944
https://twitter.com/x/status/1681492233701273600
انہوں نے اپنی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ماشااللہ سے مسلم لیگ نواز تو آج تک فیس بک اور ٹوئیٹر پر ھی کوئی ڈھنگ کا کام نہیں کرسکی،وہ ایک ماہ کے اندر ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ مشہور سیاستدان ھوگا،اور اس کا پروپیگنڈہ ھر ھاتھ میں موجود فون کے ذریعے لوگوں تک پہنچے گا۔
پاکستان میں نوجوانوں کی اکثریت سوشل میڈیا پر دو ہی اکاؤنٹ زیادہ استعمال کرتی ہے ایک ٹک ٹاک ، دوسرا فیس بک جبکہ یوٹیوب اور ٹوئٹر بھی پاکستانی استعمال کرتے ہیں لیکن ٹوئٹر زیادہ تر پڑھے لکھے لوگوں کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم سمجھاجاتا ہے۔
عمران خان کے پاس یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر،ٹک ٹاک، انسٹاگرام پر فالورزکی تعداد ملین میں ہے جس کی وجہ سے عمران خان کا بیانیہ الیکٹرانک میڈیا پر پابندی کے باوجود لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔
ٹک ٹاک ایسا پلیٹ فارم ہے جو شہروں، دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں زیادہ مقبول ہے جب عمران خان پر پابندی لگی تھی تو عمران خان کو ٹک ٹاکرز نے زیادہ پروموٹ کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-tiktokaaha.jpg
Last edited by a moderator: