
وزیراعظم شہباز شریف کےمعاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکرز نے ن لیگ کی حمایت میں ویڈیوز شہبازشریف کی محبت میں بنائیں، جبکہ پی ٹی آئی والوں نے یہ ویڈیوز پیسے دے کر ڈیلیٹ کروائی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عطاءتارڑکی جانب سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران صحافی جان شیر نے ان سے ٹک ٹاکرز کی ن لیگ کی حمایت میں ویڈیوز بنانے اور بعد میں ڈیلیٹ کرنے سے متعلق سوال کرتے ہوئےپوچھا کہ ٹک ٹاکرز نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے پیسے دے کر یہ ویڈیوز بنوائی تھیں لہذا ہم یہ پیسے واپس کررہےہیں؟
https://twitter.com/x/status/1572139530899054593
عطاء تارڑ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ کیاکسی نے دیکھا ہے کہ کس کو پیسے واپس کیے ہیں،کس نے نے کیے ہیں، اور کتنے پیسے واپس کیے ہیں، اس کا کوئی ثبوت یا تصویر ہےکسی کے پاس،مجھےکوئی ایسی ویڈیو دکھا دے جس میں وہ کہہ رہا ہو کہ ہمیں پیسے دیئے گئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹک ٹاکرز سے خان صاحب ملاقات کریں تو صدقے واری جایا جاتا ہے ، ہمارے حق میں اگر بیان آیا ہے تو پوری دنیا میں آگ لگ جاتی ہے، ٹک ٹاکرز نے 100 فیصد اپنی مرضی سے ن لیگ کے حق میں ویڈیوز بنائی ہیں،اور یہ شہباز شریف صاحب کو بین الاقوامی سطح پر ملنے والی پزیرائی کا نتیجہ ہے، کیونکہ اگر شہباز شریف کا موازنہ عمران خان کے ساتھ ہے تو عمران خان صاحب کو تو کھڑا بھی نہیں ہونا آتا۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ ٹک ٹاکرز کو ہم نے پیسے نہیں دئے اور انہوں نے خود ن لیگ کی محبت پر ویڈیوز بنائی ہیں ۔جبکہ اب پی ٹی آئی کے کہنے پر وہ ویڈیوزڈیلیٹ کر کے پیسے لینے کا بیان دے رہے ہیں۔