ٹویوٹا کمپنی پاکستان میں ہائبرڈ کاریں متعارف کروانے کیلئے تیار

toy1121.jpg


ٹویوٹا کمپنی نے ہائبرڈ کاروں کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، پاکستان میں ٹویوٹا کاروں کی اسمبلنگ اور مینوفیکچر کرنے والی انڈس موٹر کمپنی ہائبرڈ کاروں کا منصوبہ لانے والی ہے،کمپنی نے ہائبرڈ کاروں کی تیاری کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنالیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے بتایا کہ ای وی ٹیکنالوجی بہترین ہے، لیکن پاکستان میں انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کو دیکھتے ہوئے فرسٹ موور نہیں بننا چاہتے،انٹر سٹی نقل و حمل زیادہ تر ان لوگوں پر منحصر ہے جو کاروں میں سفر کرتے ہیں، جبکہ مناسب پبلک ٹرانسپورٹ اور چارجنگ اسٹیشنز بھی نہیں ہے۔

اصغر جمالی نے کہا کہ ہائبرڈ کاریں کاربن کے اثرات اور کاربن کے اخراج کو براہ راست متاثر کرنے والے 50 فیصد تک ایندھن کی بچت کریں گی،الیکٹرک کاریں ان ممالک کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کریں گی جہاں شمسی، ہائیڈل یا ونڈ انرجی کا استعمال کرتے ہوئے بجلی پیدا کی جاتی ہے،ہائبرڈ کاریں حکومت کے تمام معاشی اور ماحولیاتی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہونگی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ 10 کروڑ ڈالر ہائبرڈ گاڑیوں کی مقامی پیداوار کے لیے مختص ہیں، اور اضافی 3 کروڑ ڈالر پلانٹ کی توسیع پر خرچ ہونگے،اگر ڈالر کی قیمت 169 روپے سے 170 روپے تک رہی تو اس کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ہوگا۔

 
Last edited by a moderator:

Back
Top