
ٹویوٹا یارس 1.3ایم ٹی ایل او کی قیمت میں 1 لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی ہے: رپورٹ
ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری ہونے پر اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی آٹوموبائل مینوفیکچرر انڈس موٹر کمپنی کی طرف سے ٹویوٹا گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انڈس موٹر کمپنی کی طرف سے روپے کی قدر میں اضافے کے بعد اپنی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں1 لاکھ روپے سے 13 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
انڈس موٹرکمپنی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹویوٹا یارس 1.3ایم ٹی ایل او کی قیمت میں 1 لاکھ روپے کی کمی کر دی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔ یارس 1.3 سی وی ٹی ایل او کی قیمت میں بھی ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 46 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
ٹویوٹا کرولا 1.6 مینول کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 59 لاکھ 69 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔ یالٹس گرینڈی گاڑی کی قیمت میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے کی کمی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 71 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ٹویوٹا ریوو کی قیمت میں 7 لاکھ 90 ہزار روپے کی بڑی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 1 کروڑ 44 لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
انڈس موٹر کمپنی کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق فارچونر گاڑی کی قیمت میں سب سے زیادہ 13 لاکھ 10 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب فارچونر جی پٹرول گاڑی کی نئی قیمت 1 کروڑ 44 لاکھ روپے ہزار روپے ہو گئی ہے
انڈس موٹر کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق مختلف ماڈلز کی دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کر دی ہے، گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے بک کروائی جانے والی گاڑیوں پر ہو گا۔ علاوہ ازیں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد بھی اب تک موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13toruriisskjhs.png