"ٹوکرا صحافت بند کرو " سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں ہے؟

tokar11.jpg

حکومت کے حالیہ معاشی لحاظ سے کیے گئے عوام دشمن فیصلوں کے باوجود میڈیا پر حکومتی اقدامات کی تعریفوں کے پُل باندھے جا رہے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ حقائق سے ہٹ کر اپنے مفادات کی صحافت کر رہے ہیں۔

میڈیا کو اس طرح کی صحافت پر تنقید کے ساتھ ساتھ زرد صحافت چھوڑنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے سوشل میڈیا پر ٹوکرا صحافت بند کرو کا ٹرینڈ بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے جس پر صارفین تنقیدی ٹویٹس کر رہے ہیں۔
03ca0161-4269-4124-8712-a34975c66478.jpg

اس پر تحریک انصاف آفیشل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینلز جو پٹرول پمپ کی قیمتوں میں ریکارڈ مہنگائی کی اطلاع نہیں دے رہے ہیں شاید ان کے ٹاک شوز پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ میڈیا نے امپورٹڈ گورنمنٹ کے اشتہارات سے اپنی منافقت اور دوہرا معیار ظاہر کر دیا ہے۔ روایتی میڈیا کے لیے کتنا شرمناک دور ہے!
https://twitter.com/x/status/1532575100624637953
راجہ نصیر نے کہا ہے کہ انگریزوں اور ہندو راج سے آزادی حاصل کرنے کے بعد ہم کرپٹ مافیا کے چنگل میں پھنس چکے ہیں۔ اللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور قوم کو ان غداروں سے نجات دلائے۔
https://twitter.com/x/status/1532620941565607936
سید ایاز جعفری نے ڈان نیوز کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر دوہرا معیار اپنانے کی خبر شیئر کی۔
https://twitter.com/x/status/1532594129976303618
ایک صارف نے کہا کہ تمام ایسے لفافہ صحافیوں کو شرم آنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1532617280110092296
بابر خان نیازی نے کہا کہ کہاں ہیں یہ سب ٹوکرا صحافی کیا ان کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ اس ملک کو تباہ کرنے میں ان کا بھی ہاتھ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1532608076532133888
محمد حیدر نے کہا کہ میرا خیال ہے وقت آ گیا ہے کہ ان میڈیا ہاؤسز کا اصل چہرہ سامنے لایا جائے۔ یہ زرد صحافت کر رہے ہیں جو کہ مضحکہ خیز ہے۔
https://twitter.com/x/status/1532597663245516800
موسیٰ ملک نے کہا کہ یہ میڈیا چینل صحافت کے 5 بنیادی اصولوں کی ہی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ لیکن کس کو فرق پڑتا ہے جب پیسہ مل رہا ہو۔
https://twitter.com/x/status/1532601706785161217
ڈاکٹر جاوید اقبال نے حکومتی رہنماؤں کے ملک دشمن بیانات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ زرد صحافی ان غیر ملکی ایجنٹوں کی ایسی باتیں نہیں بتائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1532542151078268929
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
تم سے یہ تقریریں سنانے کو جو لایا اس پر لعنت
اگر یہ سب تھا تو تم لوگ کیا کرنے آئے ہو؟جب تم نے وہی کرنا ہے تو کوی نئ حکومت لانے کی کوئ ضرورت نہیں تھی
عمران خان کے خلاف مہنگائ مارچ کرنا جرم نہیں تھا جو عمران خان سے ایسی ڈیمانڈز کیا کرتی تھی؟اب سمجھانے آ گئے ایسا کیسے ہو سکتا ہے تو ایسا کرنے کو کیوں کہتے تھے جو ممکن نہیں تھا؟
 

Back
Top