ٹرین حادثہ شواہد کیا کہتے ہیں؟

Ajnabi-log

Councller (250+ posts)
People of tablighi jamaat also repsonsible since it is proved beying doubt that they had bought cylinders.
They rusked luves of other passengers. They do not know how to follow rules and then teach us how to go to jannat.
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
ٹرین حادثہ میں حکومتی وزیر کو معتوب ٹھہرانے کی مثال یوں دی جاسکتی ہے کہ ڈگیا کھوتی توں تے غصہ کمیار تے
حادثے کی نوعیت اور آگ کی شدت خود چیخ چیخ کر اعلان کر رہی ہے کہ گیس کی وجہ سے اس المناک سانحہ نے جنم لیا
حادثے کے فوری بعد چند ہٹے کٹے تبلیغیوں نے میڈیا پر آکر گمراہ کن پروپیگنڈہ شروع کردیا کہ شارٹ سرکٹ بریک کی وجہ سے آگ لگی حالانکہ یہ رنگ برنگ داڑھیون والے ہٹے کٹے مولوی اس بوگی میں تھے ہی نہیں جہاں سے آگ شروع ہوی تھی کیونکہ جس بوگی سے آگ شروع ہوی اس میں کوی بندہ سلامت نہیں رہا، اس بوگی میں یا تو تمام لوگ جھلس کر جاں بحق ہوگئے یا شدید زخمی ہیں اور چلتی ٹرین سے کودنے والے بھی ہیں
سوال یہ ہے کہ جو مولوی اس بوگی میں سوار ہی نہیں تھے تو وہ اس واقعے کے بارے میں یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آگ سلنڈر سے نہیں شارٹ سرکٹ سے لگی تھی، اور ایسا بندہ عدالت میں عینی شاہد کیسے ہوسکتا ہے؟ یہ لوگ ہمیں سچ بولنے کی ترغیب دیتے نہیں تھکتے اور اپنا یہ عالم کہ اطمینان سے ٹرین کی آگے کی محفوظ بوگیوں سے اتر کر کیمرے کے سامنے کھلا جھوٹ بول رہے ہیں کہ آگ سیلنڈر سے نہیں لگی، کیا ان پر جھوٹ بولنے کا کیس نہیں بنتا؟
میں انتظار کرتا رہا کہ کوی ایسا بندہ جو سلنڈر والی بوگی میں موجود تھا بولے کیونکہ وہ ہی اصل حقیقت بتا سکتا ہوگا اور وہ بندہ ضرور زخمی بھی ہونا چاہئے ،اور پھر طویل انتظار کے بعد شام کو ایکدم کامران خان نے خود تبلیغی جماعت کا بندہ آن لائین لیا وہ بندہ ہسپتال کے بستر سے زخمی حالت میں بتا رہا تھا کہ ناشتے کی تیاری کررہے تھے کہ آگ کا بگولہ سا ایکدم پھیل گیا، ایک بچہ بھی جانتا ہے کہ گیس کی آگ ایسے ہی غبارے کی طرح پھیلتی ہے، بعض دفعہ گیس ہمارے کچن کے چولہے سے یا گیزر سے بھی لیک ہوجاتی ہے اور جونہی ماچس جلائیں تو پورا کچن ایک گیس چیمبر بن جاتا ہے یا گیزر کے چیمبر سے گیس نکل کر باہر ایک غبارے کی طرح پھیلتی ہے اور اپنی لپیٹ میں آنے والی تمام چیزوں یا انسانوں کو جھلسا دیتی ہے
اس کے بعد ایک اور باباجی نے بستر علالت سے بیان دیا کہ تبلیغی ملا بار بار چولہا جلا رہے تھے دو بار ناشتہ بنایا گیا پھر تیسری بار جلایا تو سلینڈر پھٹ گیا جس سے آگ نے سب کو جھلسا دیا اور ہوا کی وجہ سے یہ آگ پچھلی بوگیوں میں بھی پنہچ گئی، باباجی نے بتایا کہ وہ فرنٹ سیٹ پر تھے او ر چولہا ان کی نظروں کے بالکل سامنے تھا اور اسی کی وجہ سے آگ لگی
میرے خیال میں آگ کی وجہ کا تعین کرنا تو بہت آسان ہوگیا ہے مگر ایک بات ریلوے کے وزیر کو بھی نوٹس لینی چاہئے کہ آئیندہ کوی تبلیغی چولہا لے کر ٹرین پر سوار نہ ہونے پاے
یہ لوگ مسلمانوں کو اپنے جیسا اچھا مسلمان بنانے کیلئے سارا سال قریہ قریہ تبلیغ کرتے ہیں مگر خود ملکی قوانین کی پابندی نہیں کرتے اور انسانی جانوں کیلئے خطرہ بنتے ہیں ، یہ لوگ اجتماع میں پندرہ لاکھ (جماعت اسلامی کے ملین مارچ کی طرح ) شرکا کا دعوی کرتے آے ہیں مگر اتنا نہیں کرسکے کہ ایک لمبا سا اوپن ائیر برامدہ ہی بنادیں جس میں سینکڑوں چولہے لگا دیں تاکہ شرکا چولہے اور سلنڈر اٹھانے سے گریز کریں، انہوں نے لاکھوں لوگوں کی سہولت کیلئے آخر کیا سہولتیں مہیاکی ہیں؟

تمہارا مقصد کیا ہے ، تبلیغی جماعت پر تنقید یا حکومت کی غفلت ۔ یہ تو خیر پھر بھی رائے ونڈ میں اپنے علما کی تقاریر سننے جا رہے تھے ، اگر کوئ شہر کا پڑھا لکھا بھی ہوتا اور اسکو چولہا سمیت ٹرین میں سفر کی اجازت ہوتی تو وہ بھی اس کا استعمال کرتا۔
جو محکمانہ مجرمانہ غفلت کے شواہد موجود ہیں ، انکی روشنی میں تو یہ سراسر 302 کا کیس ان لوگوں پر بنتا ہے جو اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہوئے ہیں ۔

براہ مہربانی اس المناک سانحے کی آڑھ میں اپنے مزموم ارادوں کو ہوائ گھوڑا نہ بنائیں ، اگر اس نظام کو بہتر کرنے کے لیے کوئ تجاویز ہیں تو وہ ضرور پیش کریں ۔
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
مسلہ ان مولانا کا نہیں ۔۔۔ یہ چینل اور اسکا رپورٹر ہیں جنہوں نے اکسا کر یا خرید کر یہ بیان لیا ہے کہ پراپگنڈا کریں ۔۔۔یہ میڈیا کے مفاد پرست ہیں جنہوں نے اسے عینی شاہد قرار دیا ہے جو واضح اور صریحا جھوٹ تھا ۔۔۔۔۔

پیمرا کہاں مرا ہے چینلز اور رپورٹرز جھوٹ پھیلاتے ہیں اور اپنی مرضی کے بیان چن کر لوگوں سے کہلواتے ہیں
کم از کم اس رپورٹر کا میڈیا سے کچھ واسطہ نہیں ہونا چاہہے ۔
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
It was governments duty to stop passengers from bringing gas cylinders. Many died who did not bring cylinders. Who is to blame? Government has unlimited budget for security of VIPs but no budget to ensure security at public places.
اس حادثے کے بعد اب سختی کی جاے گی تو مسافر بھی انتظامیہ کا ساتھ دیں گے امید ہے کہ اب کسی کو اجازت نہیں ملے گی بلکہ انتظامیہ کو اگر کوی زور زبردستی کرے تو ٹرین چلانے سے انکار کردینا چاہئے اور پولیس کو بلوانا چاہئے
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
تمہارا مقصد کیا ہے ، تبلیغی جماعت پر تنقید یا حکومت کی غفلت ۔ یہ تو خیر پھر بھی رائے ونڈ میں اپنے علما کی تقاریر سننے جا رہے تھے ، اگر کوئ شہر کا پڑھا لکھا بھی ہوتا اور اسکو چولہا سمیت ٹرین میں سفر کی اجازت ہوتی تو وہ بھی اس کا استعمال کرتا۔
جو محکمانہ مجرمانہ غفلت کے شواہد موجود ہیں ، انکی روشنی میں تو یہ سراسر 302 کا کیس ان لوگوں پر بنتا ہے جو اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہوئے ہیں ۔

براہ مہربانی اس المناک سانحے کی آڑھ میں اپنے مزموم ارادوں کو ہوائ گھوڑا نہ بنائیں ، اگر اس نظام کو بہتر کرنے کے لیے کوئ تجاویز ہیں تو وہ ضرور پیش کریں ۔
مقصد جو لوگ جھوٹ پھیلا رہے ہیں اور گمراہ کر رہے ہیں انکی نشاندہی ہے ۔۔۔
آپ عوام کی ہمدردی کا جھانسہ یا اہل کاروں کی ممکنہ کوتا ہی کی نشاندہی کر کے نہ تو جھوٹ کے دفاع کی کوششش کریں اور نہ ہی میڈیا کے اس گناہ اور جھوٹ میں شریک ہوں ۔۔۔ باقی آپ کی اپنی مرضی اور اپنی اقدار۔ ان میڈیا کے پیش کردہ مولانا اور رپورٹر کی طرح آپ بھی آزاد۔ ہیں ۔
 
اور کیا پیش کروں شواہد تو پیش کردئے ہیں ہاں آپ فضل الرحمان کے حمایتی ہو تو غصہ کھا گئے ورنہ میرے ارادے مذموم نہیں ، دھرنے کی مخالفت یا حمایت میرا کام نہیں حکومت جانے اور اس کا کام جانے میں صرف منافقت کو بے نقاب کرتا ہوں
 
Islamabadiya

Zaidi that’s why I try to tell my fellow members here, we all are Pakistanis, the day we realise this will be the day to cherish
We are so divided that even in events of such tragic nature, our fellow members are more keen to point out affiliations, sects etc
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
مقصد جو لوگ جھوٹ پھیلا رہے ہیں اور گمراہ کر رہے ہیں انکی نشاندہی ہے ۔۔۔
آپ عوام کی ہمدردی کا جھانسہ یا اہل کاروں کی ممکنہ کوتا ہی کی نشاندہی کر کے نہ تو جھوٹ کے دفاع کی کوششش کریں اور نہ ہی میڈیا کے اس گناہ اور جھوٹ میں شریک ہوں ۔۔۔ باقی آپ کی اپنی مرضی اور اپنی اقدار۔ ان میڈیا کے پیش کردہ مولانا اور رپورٹر کی طرح آپ بھی آزاد۔ ہیں ۔

محترمہ ۔ تحقیقات سے بیشتر ہی اس بات کا اعلان کردینا کہ دھماکہ گیس کے مبینہ سلنڈرز کے پھٹنے سے ہوا تھا اور پھر ٹیلیویژن پر آ کر ایک پریس کانفرس کردینا ، کہاں کا سچ ہے ۔ اور پھر مضحکہ خیز بات یہ بھی کہ اس انکشاف کے بعد اب تحقیقات شروع ہونگی ۔
جس طرح ان مزاحیہ وزیروں کو بغیر تحقیقات کیے ، ٹیلیویژن پر آکر "اپنا سچ" بولنے کی آزادی ہے ، اسی طرح ہر ایک کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے حصے کا سچ بولے ۔

باقی رہ گئ بات محکمانہ مجرمانہ غفلت کی تو ، اسی غفلت کو چھپانے کے لیے ہی تو اتنا بڑا سچ تحقیقات کے بغیر ہی بولا گیا ہے ۔ سیدھی سی بات یہ ہے کہ اس چپراسی کو استعفا دے دینا چاھیے تاکہ تحقیقات میں اپنا اثرو رسوخ استعمال نہ کرے ۔
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

اور کیا پیش کروں شواہد تو پیش کردئے ہیں ہاں آپ فضل الرحمان کے حمایتی ہو تو غصہ کھا گئے ورنہ میرے ارادے مذموم نہیں ، دھرنے کی مخالفت یا حمایت میرا کام نہیں حکومت جانے اور اس کا کام جانے میں صرف منافقت کو بے نقاب کرتا ہوں
مولانا یا دھرے کا ذکر میری پوسٹ میں کس جگہ درج ہے ۔ آپ کی پوسٹ میں آپکا اتنا زور سچی اور کھری تحقیقات کرنے پر نہیں جتنا زور تبلیغی جماعت، اس کے اجتماع اور لوگوں کی اس میں شراکت پر ہے ۔
آپ بھی اپنی اداؤں پر ذرا غور کریں ۔
 
آپکا استفسار مقصد کی بابت تھا وہ بتا دیا ۔ آپ نے کس کا ساتھ دینا ہے وہ آپکی مرضی ۔۔

جہاں تک بات رہی ایک ٹریجڈی کے سیاسی مقاصد کو استعمال کی اور ناپ تول اپنا سچ تراشنے کی بعض کے نذدیک وہ ایک گھٹیا اور بیلو دی بیلٹ فعل ہے مگر جیسے عرض کیا اقدار اپنی اپنی ۔۔ایک زد عام شعر زبان آیا تھا مگر اسے رہنے دیں ۔۔۔

رہا آپ کی عوام کے بڑھی محبت اور انصاف پرستی کا وویلہ ۔ کچھ تو مہربانی فرمایں کہ ۔۔۔۔۔ یہ خیال اچھا ہے ۔۔
 
آپکے آخری چند جملوں پہ

لب اگر یوں سلے نہیں ہوتے
ہم نے وعدے کیے نہیں ہوتے
گر ندامت سے تم کو بچنا تھا
فیصلے ، خود کیے نہیں ہوتے
 
Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)

اور کیا پیش کروں شواہد تو پیش کردئے ہیں ہاں آپ فضل الرحمان کے حمایتی ہو تو غصہ کھا گئے ورنہ میرے ارادے مذموم نہیں ، دھرنے کی مخالفت یا حمایت میرا کام نہیں حکومت جانے اور اس کا کام جانے میں صرف منافقت کو بے نقاب کرتا ہوں

ایک منافق اور جھوٹا شخص ہم پر حکومت بھی کر رہا ہے، جو مسلسل ایک سال سے اپنے کئے ہوئے وعدوں سے انحراف کر رہا ہے اور عوام کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔
ذرا اسکی منافقت بھی بے نقاب کریں اسی شدت سے جس طرح کا اب کی ہے۔
 
کِس کی ذمہ داری ہے ریلوے کو سنبھالنا؟ شیخ رشید کو بندروں کا تماشا دکھانےاور فال نکالنے سے فرصت ملے گی تو کوئی کام کرے گا نا ۔۔۔۔
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)

ایک منافق اور جھوٹا شخص ہم پر حکومت بھی کر رہا ہے، جو مسلسل ایک سال سے اپنے کئے ہوئے وعدوں سے انحراف کر رہا ہے اور عوام کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔
ذرا اسکی منافقت بھی بے نقاب کریں اسی شدت سے جس طرح کا اب کی ہے۔
آپ کو شائد معلوم نہیں دانشگردی پر سار ا دن ہم یہی کام کرتے رہتے ہیں
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
کِس کی ذمہ داری ہے ریلوے کو سنبھالنا؟ شیخ رشید کو بندروں کا تماشا دکھانےاور فال نکالنے سے فرصت ملے گی تو کوئی کام کرے گا نا ۔۔۔۔
اس میں کوی شک نہیں کہ ریلوے کا وزیر فارٖغ بندہ لگانا چاہئے جو سارا دن اس پر ورک کرتا رہے شیخ تو بہت بزی رہتا ہے ایک درجن تو ٹاک شوز ہیں جو یہ بھگتاتا ہے
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
مولانا یا دھرے کا ذکر میری پوسٹ میں کس جگہ درج ہے ۔ آپ کی پوسٹ میں آپکا اتنا زور سچی اور کھری تحقیقات کرنے پر نہیں جتنا زور تبلیغی جماعت، اس کے اجتماع اور لوگوں کی اس میں شراکت پر ہے ۔
آپ بھی اپنی اداؤں پر ذرا غور کریں ۔
کچھ دوستوں نے اسطرح کی پوسٹس بھی کی ہیں مگر یہاں تو گالیاں دی جاتی ہیں کسی کا کوی اختیار نہیں، باقی مجھے جھوٹ بولتا دیکھ کر سخت غصہ آتا ہے
اس حادثے میں اتنی جانیں گنوا کر بھی نہ تو تبلیغی جماعت کے بڑوں نے کچھ سیکھا ہے اور نہ ہی محکمے نے جن کے بندے جھلس کر کوئلہ بن گئے ان کے دکھ میں شریک ہونے کی بجاے جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا تھا کہ سیلنڈر نہیں پھٹا
اب تو تحقیقات سے بھی یہی پتا چلا ہے کہ پھٹے ہوے سلنڈر کی گیس کی وجہ سے آگ ایک سیکنڈ میں پورے ڈبے کو چاٹ گئی
ان کو سزا نہیں ملنی چاہئے جن کی وجہ سے باقی انسانوں کی جانیں ضائع ہوئیں؟؟
ان کو کوی نہیں بدل سکتا اگلے سال تو کیا ابھی دو دن بعد چولہے اور سیلنڈر ٹرین میں ہی ہونگے
 
بلیور صاحب، آپ کو میں بہت عرصے سے جانتا ہوں اور آپ بھی مجھے بہت عرصے سے جانتے ہیں ، میں خود ایسے ناہنکار جاھلوں پر لعنت بھیجتا ہوں جو اپنی ہر پوسٹ کا آغاز گالی سے کرتے ہیں اور ہمیشہ ذاتیات پر آجاتے ہیں ، میری ہر پوسٹ دیکھ لیں ، میں نے کبھی بھی ان مغلظات کے استعمال میں پہل ھرگز نہیں کی، لیکن جیسا منہ ، ویسا تھپڑ کے مطابق پہل کرنے والے کو بخشا بھی نہیں ہے ۔
بحرحال تبلیغی جماعت کے بھائیوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ شرکت کرنے والوں میں بھی معلومات کا تبادلہ کریں اور مجھے امید ہے آئیندہ احتیاط سے کام لیا جائے گا ۔
فارم پر دوبارہ آنے پر مباکباد