ٹرمپ پر ریپ کا الزام امریکی نیوز چینل کو مہنگا پڑ گیا،ہرجانہ ادا کرنیکاحکم

abcnah11i.jpg


نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔ جس کے بعد مذکورہ چینل ٹرمپ کو 15 ملین ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرے گا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اے بی سی نیوز نے اینکر جارج سٹیفانوپولوس کے غلط آن ایئر دعوے پر ہتک عزت کا مقدمہ طے کرنے کے لیے ٹرمپ کی صدارتی لائبریری کو 15 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیوز چینل اے بی سی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ اینکر جارج اسٹیفانوپولس کے منفی تبصروں کے بعد کیا گیا تھا۔جنہوں نے مارچ میں امریکی نمائندے نینسی میس کے ساتھ نشر ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ریپ کے ذمہ دارہیں۔

تصفیے کے طور پر اے بی سی نیوز کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ’صدارتی فاؤنڈیشن اور میوزیم‘ کے لیے وقف فنڈ میں پندرہ ملین ڈالر کا عطیہ دینا ہوگا۔

دوسری جان اے بی سی نیوز گروپ اور سٹیفانوپولوس عوامی سطح پر نہ صرف معافی مانگیں گے بلکہ یہ بھی ہیں گے کہ انہیں ٹرمپ کے بارے میں ’افسوس ناک بیانات‘ دیے ہیں۔

علاوہ ازیں اے بی سی نیوز ٹرمپ کے قانونی اخراجات بھی برداشت کرے گا اور وکیل کی قانونی فرم کو 1 ملین ڈالر کی قانونی فیس بھی ادا کرے گا۔

یادرہے کہ اینکر جارج سٹیفانوپولس نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مصنفہ ای جین کیرول کی عصمت دری کے لیے شہری طور پر ذمہ دار پائے گئے ہیں اور وہ متاثرہ خاتون کو بدنام کر رہے ہیں، حالاں کہ نیویارک کے قانون کے مطابق اس کیس میں ایسا کوئی عدالتی فیصلہ سامنے نہیں آیا تھا۔

اے بی سی نیوز کی ترجمان جینی کیڈاس نے کہا ’’ہمیں خوشی ہے کہ فریقین عدالت میں دائر مقدمہ خارج کرنے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔‘‘
 

Azaadi

Minister (2k+ posts)
Same should happen in Pakistan these sold out media lies daily against Imran Khan and PTI But don’t get any punishments or fines from Pemra.
 

Back
Top