ویڈیو:غلطی سدھارنے کیلئے اداکارہ ریشم سڑکوں کی صفائی کرنے لگیں

3reeshamsafai.jpg

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے دریا میں پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے کی اپنی غلطی کو تسلیم کرنے کے بعد اس غلطی کو سدھارنے کیلئے سڑکوں کی صفائی شروع کر دی۔

ریشم نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو سڑک کی صفائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے اس اقدام کو نہ صرف مداح بلکہ شوبز ستاروں نے بھی سراہا۔



ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ریشم نے کیپشن میں لکھا "گزشتہ دنوں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا جس پر ہر ایک اور خاص طور پر اپنے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میری اصلاح اور رہنمائی کی"۔

اداکارہ نے لکھا کہ "پاکستان ہمارا گھر ہے جسے ہمیں صاف ستھرا رکھنا چاہیے، صفائی کا عملی مظاہرہ کرنے کے علاوہ اور کیا بہتر طریقہ ہو سکتا ہے؟"

اداکارہ کا کہنا تھا کہ "میں نے صفائی کی پہل اس لیے کی تاکہ نادانستہ طور پر آپ لوگوں کو پہنچنے والی تکلیف دور ہو جائے، آئیے پاکستان کو صاف ستھرا بنائیں"۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ریشم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک پُل سے دریا میں گوشت کے ٹکڑے اور ڈبل روٹی سمیت پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکتے دیکھا گیا تھا۔ جس پر مداحوں کے علاوہ ساتھی اداکاروں نے بھی تنقید کی تھی۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس پر ریشم معافی مانگنے پر مجبور ہو گئی تھیں۔

[/instapost][/instapost]
 

Back
Top