
سعودی عرب نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف شاہ عبدالعزیز اعزاز سے نوازا ہے جو سعودی مملکت کے بانی کے نام پر ہے۔
سعودی عرب کی ویب سائٹ سعودی گزٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور مختلف دفاعی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1540857752788111360
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا اور دفاعی شعبوں میں تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر ولی عہد شہزادہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ’سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے‘ انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔
https://twitter.com/x/status/1540854406681432064
تقریب میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الرویلی اور دیگر پاکستانی اور سعودی حکام بھی موجود تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bajwa-salm11.jpg