
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں تنور پر روٹیاں لگانے والے نے ایسی گھٹیا حرکت کی کہ تنور کی روٹیاں کھانے والے اسے دیکھ کر افسردہ ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں ایک شخص کو تنور میں روٹیاں لگانے سے پہلے ان پر تھوکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ میں ایک منگنی کی تقریب کے دوران تنور والے نے روٹیاں لگاتے ہوئے تقریباً ہر پیڑے پر تھوکا جس کی تقریب میں شامل ایک مہمان نے ویڈیو بنا لی جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس شخص کی شناخت نوشاد کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کئی لوگوں نے کہا کہ یہ نہایت ہی کراہت آمیز حرکت ہے جسے دیکھ کر انہیں قہ آ رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1467436363934957569
تفصیلات کے مطابق ویڈیو بنانے والے نوجوان نے ثبوت کے طور پر جب یہ ویڈیو اپنے اہلخانہ کو دکھائی تو انہوں نے پولیس کو اس کیٹرنگ سروس سے متعلق شکایت کی جس کے ساتھ نوشاد نامی یہ شخص موجود تھا جو روٹیاں لگانے سے پہلے ان پر تھوک رہا تھا۔
یو پی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کر لیا اور کیٹرنگ کنٹریکٹر کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tandor.jpg