
پاکستان سپرلیگ 7 میں کراچی کنگز کی پے در پے آٹھویں شکست نے ناصرف شائقین کرکٹ کو مایوس کیا بلکہ ٹیم کے صدر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو بھی غصہ دلا دیا۔ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں وسیم اکرم نے بابر اعظم کی حکمت عملی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جھاڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مقابلے کے آخری لمحات میں وسیم اکرم خود باؤنڈری لائن پر آ پہنچے اور وہاں کھڑے کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم پر برہم ہو گئے۔ دوران میچ وسیم اکرم اور بابر کے درمیان کیا بات ہوئی اس کا تو کسی کو علم نہ ہوا لیکن سوشل میڈیا صارفین وسیم اکرم کے اس رویے پر نالاں دکھائی دیے اور بابراعظم کی حمایت میں سامنے آگئے۔
ثمرہ خان نے کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے وسیم اکرم آپ بابر اعظم کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1494025892103962626
ارشد خان تنولی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے تمام فارمیٹس کے کپتان کے ساتھ وسیم اکرم کا یہ رویہ دیکھ کر خاصی مایوسی ہوئی، بابر ہمارا ہیرو اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1494041884817498113
عروج جاوید نامی صارف نے برہمی والے انداز میں وسیم اکرم کو تنبیہ کی کہ برائے مہربانی اپنی حد پار نہ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1494018948530151434
ایک اور صارف نے کہا کہ وسیم اکرم بطور بولنگ کوچ ناکام ہوگئے لیکن وہ اپنی مایوس کن کارکردگی کا غصہ یوں بابر پر نکال رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1494013600175779842
سید رضا نامی صارف نے منیجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی بابر سے یوں تلخ نہ ہوں، صرف وہ ہی ہے جو ٹیم کے لیے پرفارم کررہا ہے، بابر ہمارا قومی ہیرو اور دنیا کا نمبر ون کھلاڑی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1494064125214875660
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wasim-and-babaer.jpg