ویڈیو:بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے سٹیج پر نوجوان ریسلر کو تھپڑ مار دیا

brij-bhushan-shri-singh11341.jpg


بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جو کہ ریسلنگ فیڈریشن کے صدر بھی ہیں انہوں نے اسٹیج پر آکر درخواست کرنے والے نوجوان ریسلر کو تھپڑ مار دیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کی تقریب جاری تھی جس میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک تھے۔

تقریب کے دوران اوور ویٹ ہونے کے سبب ریسلنگ مقابلے سے باہر ہو جانے والے ریسلر نے اسٹیج پر جا کر برج بھوشن شرن سنگھ سے درخواست کی کہ مجھے مقابلے میں شامل کیا جائے۔ بی جے پی رکن اسمبلی کو نوجوان ریسلر کا اسٹیج پر آکر اصرار کرنا بالکل پسند نہ آیا اور انہوں نے اسے تھپڑ دے مارا۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے بعد اسٹیج پر موجود دیگر مہمانوں نے نوجوان ریسلر کو اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔ سوشل میڈیا پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے نوجوان ریسلر کو تھپڑ مارنے کی شدید مذمت کی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1471913315064377348
صارفین نے بی جے پی رہنما کے تھپڑ مارنے کے عمل کو "طاقت کا گھمنڈ" قرار دیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
 

Back
Top