
سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد کہا ہے کہ وہ ہر حلقے سےجیت رہا ہے، اب کونسی آڈیو لاؤگے ، کیا کنٹینرز لگاؤ گے۔
دنیا نیوز کی ضمنی انتخابات کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا کہ ٹرینڈز بالکل واضح ہے،عمران خان نے ٹرینڈ تبدیل کردیا ہے، ماضی میں جس کی حکومت ہٹائی جاتی تھی انتخابات میں اس کی جماعت کا نام و نشان نہیں ہوتا تھا مگر اس بار صورتحال یکسر مختلف ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران سرٹیفکیٹس دیئے جارہے ہیں کہ نیوٹرلز نیوٹرل ہیں، نیوٹرلز کو کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے، اور دوسری بات نیوٹرلز کبھی نیوٹرل رہے ہی نہیں ہیں، جہاں پولنگ اسٹیشنز پر لوگ کھڑے ہوں وہاں پر کچھ ہو نہیں سکتا،9 اپریل کو اگر نیوٹرل نیوٹرل رہتے تو ان کی شکلیں ہیں کہ یہ عمران خان کو ہٹاپاتے؟
ایاز امیر نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں کو اکھٹا کس نےکیاَ؟ آگ پانی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ایک ساتھ کس نے بٹھایا؟ عمران خان کو اس لیے نہیں ہٹایا گیا ، بلکہ معاملات کچھ اور تھے، کون سی ترقیاتی تھیں یا کون سی ایکسٹینشن کے معاملات تھے ، ہمیں تو مطلب بھی نہیں پتا، ہم تو ماڈل ٹاؤن 'ایکسٹینشن' کو ہی جانتے ہیں، باقی تشریح کون سی ہوتی ہمیں نہیں معلوم ، مگر پھر بھی اس ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ آج 9 اپریل کے اقدام کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے، پاکستانی عوام جتنے بھی تھے انہوں نے آج 9اپریل کے اقدام پر اپنا فیصلہ دینا تھا، وہ انہوں نے دیدیا، اگر پی ڈی ایم یا وزیراعظم شہبازشریف اتنے ہی مقبول عام ہوتےتو آج یہ انتخابات میں کلین سوئپ کرلیتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/40ayazamirkhansb.jpg