mehwish_ali
Chief Minister (5k+ posts)
ایڈمن حضرات، براہ مہربانی اس تھریڈ کو پچھلے کسی ضمنی تھریڈ میں ضم نہ کیجئے گا کیونکہ آج ہم بہت کھل کر فقط مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈہ پر بات کریں گے کہ جب وہ الزام لگاتے ہیں کہ متحدہ وزارتوں کی بھوکی ہے اور فقط اس لیے حکومت میں شامل ہوتی ہے۔
متحدہ مخالفین اپنے بغض و عناد میں متحدہ کے خلاف وکی لیکس پیش کر رہے ہیں، مگر یہی وکی لیکس انکے جھوٹے پروپیگنڈے کے منہ پر طمانچہ ہے۔
اللہ کا شکر ہے کہ وہ جھوٹ کے پردے چاک کرنے کا انتظام خود یوں فرما دیتا ہے۔

http://ummat.com.pk/2011/09/03/images/news-06.gif

اس لیکس سے تو ثابت ہو گیا ہے کہ متحدہ کو وزارتوں کا ہرگز کوئی لالچ نہیں ہے۔ یاد رہے متحدہ نے قومی اسمبلی میں اتنی بہت سی نشستیں ہونے کے باوجود صرف اور صرف "سوا" وزارت لی تھی۔
پہلی وزارت شپنگ کی تھی۔ یہ انڈسٹری خسارے میں جا رہی تھی، مگر بابر غوری کے وزیر بننے کے بعد سے منافع میں ہے۔
اور بقیہ ایک اعشاریہ پچیس فیصد وزارت فاروق ستار کی تھی (اوور سیز پاکستانی) ۔ یعنی اگر کوئی پاکستانی دیار غیر میں فوت ہو جائے تو فاروق ستار اسے واپس لائیں۔ اور اس سے منسلک جو لیبر کی وزارت تھی وہ پیپلز پارٹی نے اپنے پاس رکھی تھی۔
تو مخالفین پھر کیونکہ متحدہ پر الزام لگاتے ہیں کو متحدہ حکومت کے اور وزارتوں کے مزے لوٹنے کے لیے حکومت میں شامل ہوتی ہے؟
یہ لیکس الٹا متحدہ کی نظریاتی جماعت ہونے کا گواہ ہے۔
متحدہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت میں ان وجوہات کی بنا پر شامل ہوئی ہے:۔
پہلا اس سے اندرون سندھ مہاجر اور سندھی تعلقات میں تصادم کی جگہ امن و امان اور بھائی چارے کی فضا بڑھے گی۔
اس سے کراچی میں امن و امان قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔
اس سے متحدہ کا مقصد انتہا پسندی کے خلاف کامیابی، پاکستان میں امن کا قائم کرنا، پاکستان کو اقتصادی ترقی پر گامزن کرنا اور حکومت کو بھارت کے ساتھ کشمیر ایشو حل کرنے میں مدد دینا ہے۔
اس لیکس سے ثابت ہوتا ہے کہ متحدہ مکمل طور پر پاکستان کی وفادار ہے، اور اسکو ترقی دینا چاہتی ہے۔ آپ کو اسکے سیکولر ایجنڈے پر اختلاف تو ہو سکتا ہے، مگر آپ اسے پاکستان کا غدار ہونے اور پاکستان توڑنے کا الزام نہیں دے سکتے۔ اس سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ متحدہ امریکی ایجنٹ نہیں ہے۔
حتی کہ امیریکن سفیر بھی یہ رائے دے رہی ہے کہ متحدہ کا یہ فیصلہ کراچی میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ہے۔
مگر پاکستان کی گندی پالیٹکس اور نفرت و بغض کی سیاست میں ہوا کیا؟ ہوا یہ کہ ان متحدہ مخالفین نے اپنے بغض میں متحدہ کے پاکستان کے مفاد کو دیکھنے کی بجائے اسے متحدہ کا ناقابل معافی جرم بنا دیا اور جھوٹے الزامات کو وہ بوچھاڑ کی کہ بس اللہ کی پناہ۔ اللہ ان لوگوں کو دیدہ بینا اور سچا دل عطا کرے۔ امین۔