وکیل نےعمران ریاض پر پابندی لگا رکھی ہے:شاہین صہبائی،میاں اشفاق کی سخت بحث

Screenshot 2023-09-25 150615.png


ہمارے بہادر دوست عمران ریاض کو خفیہ والوں نے تو گھر بھیج دیا ہے مگر انکو کسی سے ملاقات کرنے، کسی دوست سے بات کرنے اور شکل دکھانے تک پر انکے اپنے ہی وکیل صاحب نے پابندی لگا رکھی ہے, شاہین صہبائی کے دعوے پر عمران ریاض کے وکیل میاں اشفاق کا سخت جواب سامنے آگیا,دونوں کے درمیان ایکس پر بحث شروع ہوگئی

شاہین صہبائی نے لکھا عمران ریاض خان کے دوست متوجہ ہوں ,مجھے معلوم ہوا ہے کے ہمارے بہادر دوست عمران ریاض کو خفیہ والوں نے تو گھر بھیج دیا ہے مگر انکو کسی سے ملاقات کرنے، کسی دوست سے بات کرنے اور شکل دکھانے تک پر انکے اپنے ہی وکیل صاحب نے پابندی لگا رکھی ہے - نہ جانے یہ کیا معاملہ ہے -

انہوں نے لکھا گھر والے بے بس لگ رہے ہیں اور انکے دوست پریشان مگر کئی لوگ کہ رہے ہیں وکیل صاحب کچھ گھبرا رہے ہیں - میرا انکے وکیل اشفاق صاحب سے جو ابھی آسٹریلیا میں ہیں، گزارش ہے آپ فوری طور پر عمران کو انکے پرانے دوستوں اورساتھیوں سے ملائیں -

شاہین صیبائی بولے اسکو اپنی زندگی واپس دلائیں اور فوری انتظام کریں کہ عمران اور اسکی بیوی بچے پاکستان سے کچھ ہفتے کے لئے باہر جاتیں - انکا چیک اپ ہو ، ایک کھلی آزاد فضا میں وہ دوبارہ اپنی ٹوٹی پھوٹی زندگی کو شروع کریں - میں انکو امریکا میں اپنے پاس مہمان رکھنے کو تیار ہوں - جب وہ بہتر محسوس کریں واپس جا کر کام کریں - وکیل صاحب نیک کام میں دیر نہ کریں ایسا نہ ہو وقت نکل جائے

https://twitter.com/x/status/1712922279431033226
میاں علی اشفاق نے لکھاشاھین صہبائی صاحب, آپ سے گذارش ھے کہ بے حد بے تکی، غیر تصدیق شدہ اور انتہائی فضول قسم کے باتیں کرنے سے پہلے درست طور پر حقائق معلوم اور چھان بین کیا کریں ورنہ انسان کی اپنی عزت میں نمایاں کمی واقع ھوتی ھے-

انہوں نے کہا عمران ریاض خان اپنے گھر میں 12 دن رھنے کے بعد اپنے فارم پر صرف اپنی فیملی کے ساتھ چند دن گذارنے کے لئے گیا جنہیں پانچ ماہ اس کے ساتھ وقت گذارنے کا موق نہ ملا-

میاں علی اشفاق نے کہا آپ غیر ضروری توجہ حاصل کرنے سے گریز کریں اور عمران سے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ ملاقاتیں کر رھے چکے ھیں اور کر رھے ھیں,عمران ریاض اپنی زندگی اور معاملات میں کسی کا نہ کبھی کسی کا پابند رھا ھے نہ ھو گا- اپنی صحت بحالی کے بعد معمولات میں واپس آئے گا,خود کر دوبارہ شرمندہ ھونے سے بچائیں نہ جانے ان سنسنی خیز باتوں سے آپکا کیا لینا دینا؟ آپ امریکہ سے یہاں آکر ملاقات کرنا چاھیں تو خوش آمدید-


https://twitter.com/x/status/1712986041681096791

شہباز گل نے لکھاشاھین صہبائی صاحب- آپ سے گذارش ھے کہ بے حد بے تکی، غیر تصدیق شدہ اور انتہائی فضول قسم کے باتیں کرنے سے پہلے درست طور پر حقائق معلوم اور چھان بین کیا کریں ورنہ انسان کی اپنی عزت میں نمایاں کمی واقع ھوتی ھے-

عمران ریاض خان اپنے گھر میں 12 دن رھنے کے بعد اپنے فارم پر صرف اپنی فیملی کے ساتھ چند دن گذارنے کے لئے گیا جنہیں پانچ ماہ اس کے ساتھ وقت گذارنے کا موق نہ ملا-

آپ غیر ضروری توجہ حاصل کرنے سے گریز کریں اور عمران سے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ ملاقاتیں کر رھے چکے ھیں اور کر رھے ھیں-

عمران ریاض اپنی زندگی اور معاملات میں کسی کا نہ کبھی کسی کا پابند رھا ھے نہ ھو گا- اپنی صحت بحالی کے بعد معمولات میں واپس آئے گا,خود کر دوبارہ شرمندہ ھونے سے بچائیں نہ جانے ان سنسنی خیز باتوں سے آپکا کیا لینا دینا؟ آپ امریکہ سے یہاں آکر ملاقات کرنا چاھیں تو خوش آمدید-


https://twitter.com/x/status/1712991341951459454

صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان گزشتہ ماہ بازیاب ہو کر گھر گئے,سیالکوٹ پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا تھا کہ عمران ریاض بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔


ایف آئی اے کی ٹیم نے رواں سال فروری میں عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا، عمران ریاض خان کو متنازع بیان دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے بھی جولائی 2022 میں امیگریشن حکام نے ضمانت پر رہا اینکر عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جانے کی کوشش پر آف لوڈ کر دیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اینکر عمران ریاض نے لاہور ائیرپورٹ سے دبئی جانے کی کوشش کی تاہم نام بلیک لسٹ میں ہونے پر انہیں آف لوڈ کر کے واپس گھر بھجوا دیا گیا تھا۔
 

TruthWillOut

Senator (1k+ posts)
sehbai has become a senile old man , its very important to control what you say especially when you are doing something good or you will lose credibility fast.
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
IRK ko free me nhi chora gaya. inke gar walo ne guarantee di hogi ke ab yeh chup rahe ga. ajeeb banana republic hai. lhc ke cj ne IRK ko court me bola kr itna bi nhi poch ke kahan ghyib te.
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Not a fan of this ganju lawyer but he is right when he says Imran Khan Riaz has never let anyone control him before nor will he let anyone do it now either.