
پاکستان تحریک انصاف کو برطانیہ میں خیرات کیلئے جمع کی گئی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کرنے کے معاملے پر کے الیکٹرک کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے برطانیہ میں خیرات کی مد میں جمع کی گئی رقوم کو پی ٹی آئی منتقل کرنے کے معاملے میں کے الیکٹرک کا بھی نام سامنے آیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق عارف نقوی کی کمین آئی لینڈرز میں قائم کردہ کمپنی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کی جانب سے پی ٹی آئی کو رقوم منتقل کی گئی، دستاویزات میں ووٹن کرکٹ کو کے الیکٹرک سے منتقل کی گئی رقوم کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
اس معاملے پر ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ فنانشل ٹائمز میں شائع کردہ خبر کا بغور جائزہ لیا ہے، خبر میں کے الیکٹرک پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس خبر کی تردید کرتےہوئے یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ کے الیکٹرک نے ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو کوئی ادائیگی نہیں کی، کے الیکٹرک نے کسی اور کیلئے بھی کے ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو ادائیگی نہیں کی۔