handsome.ebi
Chief Minister (5k+ posts)
یہ میری دوسری نہیں پتا نہیں کونسوی پوسٹ ہے جس میں میں نے ایسا لکھا ہے .
میں منکر حدیث نہیں ہوں ..صرف اتنا کہا ہے کہ حدیث کو پرکھ لیا کریں ...اگر تو وہ قرانی تعلیمات پر پورا اترتی ہے تو قبول کر لیں ورنہ ضعیف سمجھ کر رد .
اور یہ بھی میں نے بارہا کہا ہے کہ میں صحیح بخاری کو قرآن پر ترجیح نہیں دے سکتی اور نہ ہی بخاری صاحب کو حضرت محمد pbuh پر .
اب آپ کی اپنی سمجھ ہے کہ آپ میرے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ..میں کم از کم مطمئن ہوں
آپکی منطق میری سمجھ سے باہر ہے - آپکا معاملا تو پھر بنی اسرایل جیسا ہوا کے جو پسند ہو اسپر عمل کیا اور جو نہ پسند ہو اسے چھوڑ دیا - یہ بات ٹھیک ہے کے کچھ ایسی احادیث ہونگی جنکے مستند ہونے پر سوال اٹھایا جا سکتا ہے لیکن احادیث کی ان کتابوں جن کے مستند ہونے پر تمام فرقوں کا اتفاق ہو انھے یہ کہ کر جھٹلانا کے وہ آپکے میعار پر پورا نہی اترتی زیادتی ہے - اگر کل کلاں آپکو کوئی قرآن کی ایسی آیت کے بارے بتاتا ہے جو آپکے "معیار "پر پورا نہی اترتی تو کیا آپ اسے بھی جھٹلا دینگی - اور جہاں تک پرکھنے کا تعلق ہے تو الله نے مذہب انسان کو پرکھنے کے لئے بنایا ہے نہ کے مذہب کو پرکھنے کے لئے انسان
اور آخر میں بس اتنا کہنا چاہتا ہو کے میں کسی کے بارے کوئی رائے نہی قائم کرتا میرا ماننا ہے کے سب اپنے عمل کے زمیدار ہیں اور نہ ہی میری کوئی فتویٰ فیکٹری ہے بس کوشش کرتا ہوں کے اگر کچھ ایسا دیکھوں جو میرے فہم کے مطابق غلط ہو تو اسکے خلاف آواز بلند کروں
الله ہم سبکو سہی اور غلط میں تمیز کرنے کی توفیق دے امیں