میری پوسٹ ہی پڑھ لیتیں کہ میں نے لکھا کیا ہے.... میں نے دو چیزوں پر اعتراض کیا ہے ایک آپ کے لفظ نادانی پر، میرے نزدیک اس لفظ سے معصومیت جھلکتی ہے اور جو خطا سرزرد ہوئی وہ معصومیت میں ہرگز نہیں ہوئی، سترہ سال کی عمر میں انسان کو اپنے اچھے برے کی سمجھ آ چکی ہوتی ہے..... میرا دوسرا اعتراض اس پروجیکٹ کی سربراہی پر ہی تھا اور اس کا ذکر میں نے اس لئے کیا کیونکہ آپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'کچھ' لوگ اسے معاف کرنے کو تیار نہیں تھے.... والدین نے تو معاف کر دیا اور وہ کر بھی سکتے ہیں لیکن ان غریب والدین کا کیا جن مال کی سربراہی اپنی اولاد (بغیر کسی میریٹ کے) کے سپرد کر دی گئی؟ آپ معاف کر سکتی ہیں تو کر دیں، میرے نزدیک تو یہ سرا سر ظلم ہے.... اور اب یہ ثابت کریں کہ ان کے ماضی کو میں نے پروجیکٹ کے ساتھ کہاں جوڑا ہے؟
اور ایک بات واضح کر دوں کہ ایسا وقت کسی پر بھی آ سکتا ہے، یہاں مقصد کسی کے ماضی کی خطاؤں کو بیان کرنا ہرگز نہیں ہے..... آپ نے تھریڈ پر یہ کہانی بیان کی میں نے تو محض اس کا جواب دیا ہے