وقارستی اور عمارمسعود کیساتھ تصویر پر قاسم سوری کی وضاحت،معذرت کرلی

qasimahshaish.jpg

سابق ڈپٹی اسپیکر اور پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کے حامی صحافیوں وقارستی اور عمارمسعود کیساتھ کھڑے ہیں، اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی اور کہا کہ قاسم سوری کو ایسے شخص کیساتھ تصویر نہیں کھنچوانی چاہئے تھی جس کی وجہ سے عمران خان کی زندگی کیلئے خطرات پیدا ہوئے۔

اس تنقید پر قاسم سوری کا ردعمل سامنے آگیا اور انہوں نے تصویر کی وضاحت کی اور پی ٹی آئی سپورٹرز سے معذرت کی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں قاسم سوری کا کہنا تھا کہ کل رات سے سوشل میڈیا پر 24 چینل کے کئی سال سے قومی اسمبلی کی کوریج کرنے والے بیٹ صحافی اویس کیانی کی شادی میں لی گئی دو صحافتی ٹاؤٹس کے ساتھ میری ایک تصویر گردش کر رہی ہے اس شادی میں 1000 سے زیادہ سیاسی شخصیات، صحافی اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے بیشمار لوگوں نے میرے ساتھ تصاویر کھینچوائیں اور یہ ان میں سے ایک تصویر تھی۔
https://twitter.com/x/status/1655526439863693313
انہوں نے مزید کہا کہ اس تصویر کا میرے سیاسی نظریے اور پچھلے 26 سال کیطرح انشاء اللہ آخری دم تک عمران خان کے ساتھ دل و جان سے کھڑے ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔یہ تصویر ایک دوست کی شادی میں کھینچی گئی کئی تصاویر میں سے ایک ہے

قاسم سوری کا مزید کہنا تھا کہ یہ میری ایک نادانستہ غلطی ہے کہ جلدی میں ان صحافتی ٹاؤٹس کی فرمائش پر دوسرے بیشمار لوگوں کیطرح ان کے ساتھ تصویر کھینچوا گیا، تحریکِ انصاف اور اپنے چاہنوں والوں کی نادانستہ طور پر دلی آزاری کے لیے معذرت خواہ ہوں انسان ہوں لغزش ہو ہی جاتی ہے۔
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
Nahen main iskee sargoshee yaad karwa raha tha
اب اس سرگوشی میں ایسا بھی کچھ نہیں تھا۔ایک اسلامی ملک میں اسلام پر بات کئے بغیر تو ایک عام آدمی کی زندگی نہیں چلتی۔کیا باقی سب سیاست دان اور اسٹیبلشمنٹ اسلام سے انکاری ہے؟ کہ اونچی آواز ہو یا سرگوشی اس میں عمران خان اسلام کی بات بھی نہ کرے اور ؟
ویسے اقوام متحدہ میں اس نے اسلام پر پوری دنیا کے سامنے اونچی آواز میں مضبوط بات کی تھی اور وہاں سرگوشی کرنے والا کوئ نہیں تھا نہ وہ اسلام پر شرمندہ ہے نہ مسلمان ہونے پر
 
Islamabadiya

Yeh tu kissi nain Nahen kaha kay islami baat na karu but that’s not what he said :

It was a big pretend and you can’t deny it
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
Yeh tu kissi nain Nahen kaha kay islami baat na karu but that’s not what he said :

It was a big pretend and you can’t deny it
لیکن عمران خان تو پریٹینڈ نہیں کرتا۔کرتا تو دنیا کے سامنے اپالوجسٹ بن جاتا ۔
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars, unkay handlers aur unkay lifafo ki toh ab unkay ghar waalay bhi izzat nhi kartay toh dusray log kia karengay.