
توشہ خانہ سے سابق حکومتوں نے کب کونسے تحائف لیے اس متعلق تفصیلات دینے سے وفاق کے انکار پر صحافی ثاقب بشیر نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو حیران کن ہے کیونکہ حکومت اپنے بیانئے پر آگے بڑھ رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وفاق نے توشہ خانہ سے خریدنے والے تحائف کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے تحائف خریداری کی تفصیلات 16 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
وکیل اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کے دوران وفاق کے وکیل نے کہا کہ تفصیلات کو خفیہ رکھا جاتا ہے، عدالت نے ریمارکس دئیے تحائف کی خرید و فروخت کے بعد خفیہ کا لفظ استعمال نہیں ہو سکتا۔ جسٹس عاصم نے ریمارکس میں کہا تھا کہ توشہ خانہ سے تحفہ خریدنے کے بعد اسے ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کرنا پڑتا ہے پھر یہ خفیہ کیسے رہ سکتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1604712739448016897
اس کیس کی سماعت میں سامنے آنے والے ریمارکس پر ثاقب بشیر نے کہا تھا کہ توشہ خانہ تحائف متعلق موجودہ حکومت نے جو معیار بنایا اسی بنیاد پر بیانیہ آگے بڑھا رہی ہے ان کا دیگر ادوار کے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار بہت ہی حیران کن ہے ان کو تو چاہیے تھا فوری معلومات دے دیتے یا پھر ان ادوار میں بھی دال میں کچھ کالا ہے جس کو خفیہ رکھنے کی کوشش ہے؟
https://twitter.com/x/status/1604717535370350594
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zrd-toshaa-khana.jpg
Last edited by a moderator: