
وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے وفاقی دارالحکومت کے ایف 9 پارک میں لڑکی سے زیادتی کے واقعے پر ماؤں کو ذمہ دار ٹھہرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان دیا اور کہا کہ رات کو بچوں کے باہر جانے سے متعلق ہماری کچھ حدود ہیں، اچھی مائیں بچوں کی اچھی تربیت کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں لڑکیاں تو ایک طرف لڑکوں سے بھی ڈکیتیاں ہوجاتی ہیں، کچھ لوگ غربت، کچھ شوقیہ اور کچھ حیوانیت کی وجہ سے ایسے کام کرتے ہیں، ایسے حادثات سے ہمیں خود بچنا چاہیے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب جنسی زیادتی جیسی حیوانیت میں ملوث درندوں کے بجائے متاثرہ خاتون یا خاندانوں کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، اس سے قبل سیالکوٹ موٹروے پر پیش آنے والے زیادتی کے کیس میں بھی اس وقت کے سی سی پی او لاہور نے خاتون کو ہی واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرادیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12rizaoirzadfnpark.jpg