
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے الیکشن کمیشن کو بڑا چیلنج کرتے عملے کے خلاف ہتک عزت کی درخواست دائر کرنے کااعلان کیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتا ہوں ایک پولنگ اسٹیشن ایسا بتائے جس کا میں نے دورہ کیا ہو، میں صرف ایک پولنگ اسٹیشن گیا جہاں میں نے خود ووٹ ڈالا۔
https://twitter.com/x/status/1437001233009725445
انہوں نے مزید کہا کہ اگر الیکشن کمیشن کے عملے کے الزامات سچ ثابت ہوئے تو میں نہ صرف اپنی وزارت بلکہ اپنی اسمبلی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیدوں گا۔
علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ لیکن کیا ڈسٹرکٹ ایسٹ کے الیکشن کمشنر امین قریشی میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اپنی غلطی پر سرعام معافی مانگیں۔
https://twitter.com/x/status/1437004934961041411
واضح رہے کہ کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کو فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے حلقے سے باہر نکالنے کے احکامات جاری کردیئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/n0fPGZL/12.jpg