وفاقی دارالحکومت کے بابو کسی کو کام کرنے دیتے ہیں نہ خود کرتے ہیں: بلاول

6bialwlskjskjkjdjkbjhsjhdg.png

اقتدار میں آکر لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے گرین انرجی پارکس کا قیام عمل میں لائینگے: چیئرمین پی پی پی

سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن آف بلوچستان کے سالانہ جنرل اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ کونسلز، میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیز کے چیئرمین اور میئرز شریک ہوئے۔

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بیٹھے بابوئوں کا عوام کے مسائل کا پتہ ہی نہیں، وہ نہ تو کسی کو کام کرنے دیتے ہیں نہ خود کرتے ہیں ۔


بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بہت نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے جس سے نپٹنا وقت کی ضرورت ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث بلوچستان اور سندھ نے بہت نقصان اٹھایا، مستقبل میں اس چیلنج سے نپٹنے کے لیے ہمیں ابھی سے منصوبہ بندی شروع کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اس سنگین مسئلے سے نپٹنے کے لیے ہمیں دنیا سے مل کر کام کرنا پڑے گا۔ ہمیں اقتدار ملا تو صوبہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں بجلی کے مسائل کو حل کریں گے جس کے لیے ہمیں قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو اپنانا ہو گا۔ ہم سب مل کر کام کریں تو عوامی مسائل کا حل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے لوکل کونسل ایسوسی ایشن اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ آپ لوگوں کو گراس روٹ کے مسائل سے بخوبی آگاہی ہے اور مقامی مسائل کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں، لوکل باڈی نمائندگان سے بھی پوچھنا چاہیے کہ صوبے کا بجٹ کیا ہونا چاہیے؟ وفاقی دارالحکومت میں بیٹھے بابوئوں کو عوام کے مسائل کا پتا ہی نہیں ہے، وہ کسی کو کام کرنے دیتے ہیں نہ خود کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا ترقیاتی منصوبہ بھی بدلنا ہو گا، پسماندہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ کہا جاتا ہے کہ نوازشریف تیسری دفعہ ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے تو انہوں نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کر دی تھی۔ سوچتا ہوں کہ وہ کون سا پاکستان؟ جہاں 12 سے 18 گھنٹے نہیں ہوتا تھا۔ اقتدار آئے تو ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے گرین انرجی پارکس کا قیام عمل میں لائینگے۔

https://twitter.com/x/status/1730579710999199761
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
ڈیوڈ تو اپنا کام کر رہا ہے نا
پھر تجھے کاہے کی فکر
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
اور کچھ نہیں کر سکتے تو بلو کی بُنڈ ہی مار لیں۔۔
 

Back
Top