وفاقی حکومت نے متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا

8pritaiaataatee.jpg

وفاقی حکومت نے متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری یا حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خسارے والے ملکی اداروں میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات کے بعد حکومت نے پی آئی اے، سوئی ناردرن ، سوئی سدرن اور اسلام آباد ایئر پورٹ کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض اداروں کے شیئرز اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے جبکہ کچھ اداروں کا انتظامی کنٹرول نجی شعبے کو دیدیا جائے گا، جن اداروں کے شیئرز اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے ان میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں، پی آئی اے، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن شامل ہیں۔

حکومت ان اداروں کا انتظامی کنٹرول بھی نجی شعبے کے سپر د کرنے پر تیار ہے، جبکہ اسٹیٹ لائف کو بھی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے شیئرز کا علیحدہ کوٹہ مختص کیا جائے گا، نجکاری کے عمل سے حکومت کو اربوں روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔

حکومت نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا انتظامی کنٹرول بھی نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے درخواستیں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
قومی اور صوبائی اسمبلیاں تو شریفوں اور زرداریوں نے مکمل طور پر خرید لینی ہیں۔ وزیراعظم اور صدر کی کرسی اپنے خاندانوں کے نام کرنی ہیں۔ ملک کا پیسے کا تو کچھ پتہ نہیں چلے گا مگر قومی اسمبلیاں سینٹ صوبائی اسمبلیاں ان کی میراث بن جائیں گی۔
 

Back
Top