وضاحت

Status
Not open for further replies.

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
ایمانداری کی بات یہ ہے کے یہاں آپ مجھے بلیم کر سکتے ہیں اس لیے کے جس ایک ماہ کے بین کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ بھی وڈے صاحب نے اپنے سٹاف کو پرمانینٹ ہی لگانے کو کہا تھا ، فرق یہ ہے اس وقت میں آن لائن تھی مجھے پتا چلا تو انکو ریکویسٹ کی کے ایک ماہ کا کر دیں پکا نہ لگائیں ،
اب حارث کی باری میں نہ تو آن لائن تھی نہ ہی وسیم تھے ، اس لیے پکا بین ہی ایشو ہوا ، ہمیں اگلے دن پتا چلا ،
(serious)

(huh)وڈی تو آپ ہوئیں نا ، مہارانی جی
 
saeenji

Minister (2k+ posts)

...
پھر ایسا کریں ماننے والے کو چھوڑ کر رکویسٹ کرنے والی کے لیے سزا تجویز کر دیں ، کیوں کے قصور پھر زیادہ ریکویسٹ کرنے والی کا تھا ،
میرا خیال ہے تھوڑا ٹائم لگے گا وہ بھی کچھ اچھے موڈ میں نہیں ہونگے کچھ بحث سننا بھی پسند نہیں کرتے ، کچھ طبیعت کی ناسازی ہے ایسے میں شور شرابہ گراں گزرتا ہے ،
:(

زیادہ غلطی تو ان کی ہے فورم کے اونر وہ ہیں، اڈمن وہ ہیں، سالوں سے فورم چلا رہے ہیں... یوں فرمائشی پروگرام پر آج آپ کی ریکویسٹ مان لی، کل کسی اور ماڈ کی مان لی، یونہی چلتا رہے گا، تو آپ کو سنجیدہ ہی نہیں لیں گے ممبرز... یہ اڈمن کا کام بنتا ہے کہ ایک ڈفینٹ پالیسی پر عمل کریں اور ماڈز سے بھی کروائیں
No exception...
 
uturninqlab

Chief Minister (5k+ posts)
یہ آپ زیادتی کر رہے ہیں ، حارث کم عمری کے باوجود خوبصورت لکھتا ہے ، مہذب ہے ، اعلیٰ ظرف ہے ، غلطی کس سے نہیں ہوتی ۔

ویسے حارث کو نہ ہی بحال کیا جائے۔ ایک تو لکھنا نہیں آتا اوپر سے لکھنے کے لئے موضوعات بھی تھرڈ کلاس چنتا ہے۔ ساتھ اپنی ایک تصویر بھی لگا دیتا ہے۔ حماقت کی تجسیم

:lol:
 
Annie

Moderator

(bigsmile)الله الله ، توبہ توبہ ، نقل اتارنا جرم ہے ، نقل کرنا تو اچھی بات ہے ، نقل و تقلید اچھی کی ہوتی ہے ، نقل کرتی رہیں ،
(cry)اس نے غصہ کیا ، میں نے بھی کر دیا ، وہ ہنس پڑی ، میں مسکرا اٹھا ، اس نے شک کیا ، ہم نے ہنگامہ کر دیا ، توبہ توبہ ، وغیرہ وغیرہ

:biggthumpup:اچھا اب سیریس نوٹ :- صاحب کی بات نہیں ، جیسے ہیں جہاں ہیں کی بنیاد پر پڑا رہنے دو ، یہ "سبجیکٹ" ہی نہیں

:)نہیں میں خفا نا ہوا ، بس ؟ نصیحت تا حادثہ سفر اتنی تیزی سے ہوا ، اسی پر حیرانگی ہے ، ہم تو تپسیا کے عادی ، معصومیت پر تازیانے ، نہیں بلکل نہیں ،

چلیں آپ نے میری نقل کی کوشش لائیک کر دی انعام کافی ہے
نہ جی نہ آپ بھی نہ ، جو سنا آدھا سنا ، آدھا سمجھا اسکو ہی پرکھ لیا ، شک ہوا ، اچھا جی مانا ہوا ، پھر دور کیا ہر بار کیا لیکن پھر بار بار ہی ہوا ، حاصل کچھ نہ ہوا ہر چیز کے ہزاروں رخ ہیں ہر رخ ہی شک کی لپیٹ میں ہوا
اب ابتدا ہے تو انتہا بھی تو ہوگی بس پھر ہونا ہی تھی ہو گئی ، جہاں اعتبار نہیں وہاں ہنگامے میں رکھا کیا ہے ، کھوکھلی ہیں مسکراہٹیں
اچھا کیا جو آپ نے نصیحت کی خفا نہ ہوۓ ، جیل جیالوں کا زیور ہے سمجھ تو گۓ ہوگے آپ ...
:lol:
 
imisa2

Senator (1k+ posts)
یہ آپ زیادتی کر رہے ہیں ، حارث کم عمری کے باوجود خوبصورت لکھتا ہے ، مہذب ہے ، اعلیٰ ظرف ہے ، غلطی کس سے نہیں ہوتی ۔
:)مذاق کیا تھا۔ جس کو بھی برا لگا۔ معذرت
 
Yahooo

Senator (1k+ posts)
ایمانداری کی بات یہ ہے کے یہاں آپ مجھے بلیم کر سکتے ہیں اس لیے کے جس ایک ماہ کے بین کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ بھی وڈے صاحب نے اپنے سٹاف کو پرمانینٹ ہی لگانے کو کہا تھا ، فرق یہ ہے اس وقت میں آن لائن تھی مجھے پتا چلا تو انکو ریکویسٹ کی کے ایک ماہ کا کر دیں پکا نہ لگائیں ،
اب حارث کی باری میں نہ تو آن لائن تھی نہ ہی وسیم تھے ، اس لیے پکا بین ہی ایشو ہوا ، ہمیں اگلے دن پتا چلا ،
(serious)

کمال کی سٹوریاں گھڑتے ہیں آپ لوگ
عدیل صاحب کو خود سے بین لگانے پر بل آتا ہے کیا ؟؟
آپ لوگوں کو میسج کر دیتے ہیں کہ بین لگا دو بین ہٹا دو مگر خود سے ایک بین پر کلک
نہیں
ہوتا

سبحان الله
:lol:​
 
Annie

Moderator
(huh)وڈی تو آپ ہوئیں نا ، مہارانی جی
.........
:lol: وڈے صاحب کو دماغ کی دہی بنوانا پسند نہیں اس لیے ہاں کی جان چھڑوائی ،
جان چھوٹی تو لاکھوں پاۓ ، :lol:
 
uturninqlab

Chief Minister (5k+ posts)
عینی صاحبہ دل کی بہت اچھی ہیں مگر بد قسمتی سے ان کے پاس اختیار برائے نام سا ہی ہے ، اب بے چاری اور کیا عذر پیش کریں :lol:

کمال کی سٹوریاں گھڑتے ہیں آپ لوگ
عدیل صاحب کو خود سے بین لگانے پر بل آتا ہے کیا ؟؟
آپ لوگوں کو میسج کر دیتے ہیں کہ بین لگا دو بین ہٹا دو مگر خود سے ایک بین پر کلک
نہیں
ہوتا

سبحان الله
:lol:​
 
Annie

Moderator
زیادہ غلطی تو ان کی ہے فورم کے اونر وہ ہیں، اڈمن وہ ہیں، سالوں سے فورم چلا رہے ہیں... یوں فرمائشی پروگرام پر آج آپ کی ریکویسٹ مان لی، کل کسی اور ماڈ کی مان لی، یونہی چلتا رہے گا، تو آپ کو سنجیدہ ہی نہیں لیں گے ممبرز... یہ اڈمن کا کام بنتا ہے کہ ایک ڈفینٹ پالیسی پر عمل کریں اور ماڈز سے بھی کروائیں
No exception...
Ok
Mr Pasooori , NO request from now on.. KHus!!
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

چلیں آپ نے میری نقل کی کوشش لائیک کر دی انعام کافی ہے
نہ جی نہ آپ بھی نہ ، جو سنا آدھا سنا ، آدھا سمجھا اسکو ہی پرکھ لیا ، شک ہوا ، اچھا جی مانا ہوا ، پھر دور کیا ہر بار کیا لیکن پھر بار بار ہی ہوا ، حاصل کچھ نہ ہوا ہر چیز کے ہزاروں رخ ہیں ہر رخ ہی شک کی لپیٹ میں ہوا
اب ابتدا ہے تو انتہا بھی تو ہوگی بس پھر ہونا ہی تھی ہو گئی ، جہاں اعتبار نہیں وہاں ہنگامے میں رکھا کیا ہے ، کھوکھلی ہیں مسکراہٹیں
اچھا کیا جو آپ نے نصیحت کی خفا نہ ہوۓ ، جیل جیالوں کا زیور ہے سمجھ تو گۓ ہوگے آپ ...
:lol:

(bigsmile)(cry)نقل کرنا اچھی بات ہے ، مسلسل نقل اتارنا ضرور کوئی بات ہے ، بس کر دو نا

میں آدھا نہیں سنتا ، آدھی کی بھی پوری تسلی سے سنتا ہوں ، آج سے نہیں پتہ نہیں کب سے سنتا ، لیکن اصول پر کسی کی نہیں سنتا

نہیں منصف انتہا نہیں کرتا ، انصاف کیا کرتا ہے آخر منصف جو ہوا ، سچی
:P جیل سسرال ہوا کرتا ہے ، لیکن شیخ صاحب کے لیے ، ہم تو تنہائ پسند ہمیں جیل کی کیا ضرورت ، جب چاہا تخلیہ ، خود کو قیدی بنا لیا

saeenji

Minister (2k+ posts)
Ok
Mr Pasooori , NO request from now on.. KHus!!

نہیں خوش بلکل نہیں... آپ کی سزا میں سوچ لی ہے اور وہ یہ کہ اب جس کسی کو بھی فورم پر تشہیر کی وجہ سے پرمننٹ بین کیا جائے گا آپ اڈمن سے سفارشیں کر کے ان کا بین مہینے کا کروائیں گی، شاباش اب حارث کی سفارش کریں.... آپ کو بھی پتا چلے پالا کس سے پڑا ہے
(bigsmile)
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
معلوم نہیں کے طاری صاحب نے رومانیت کا لفظ کس مفہوم میں لکھا ہے، پر کچھ لوگوں کی تحریک انصاف کے ساتھ رومانیت محض ان کا اس ملک میں ایک بہتر نطام کے لیے ایک والہانہ اظہار ہے۔

اس ملک میں لوگوں کے خواب بار بار ٹوٹے ہیں، لوگوں نے خواب دیکھنے ہی چھوڑ دیے ہیں، ایسے میں جب کچھ لوگ خوابوں کو سجاتے ہوئے اور ان میں جیتے ہوئے نظر آتے ہیں، تو اچھا لگتا ہے۔ امید یہی ہے کے، شائد کسی کے خواب پورے ہو جائیں۔

پر جو لوگ ہمیں جھوٹے خواب دکھا رہے ہیں، ہمارے بزرگوں کو ہمیں ان کےبارے خبردار کرتے رہنا چاہیئے۔

---------------------(serious)(quite)​

شاید کہ انہی ٹکڑوں میں کہیں
وہ ساغرِ دل ہے جس میں کبھی
صد ناز سے اُترا کرتی تھی
صہبائے غمِ جاناں کی پری

پھر دنیا والوں نے تم سے
یہ ساغر لے کر پھوڑ دیا
جو مے تھی بہادی مٹی میں
مہمان کا شہپر توڑ دیا

یہ رنگیں ریزے ہیں شاید
اُن شوخ بلوریں سپنوں کے
تم مست جوانی میں جن سے
خلوت کو سجایا کرتے تھے

ناداری، دفتر، بھوک اور غم
ان سپنوں سے ٹکراتے رہے
بے رحم تھا چومکھ پتھراو
یہ کانچ کے ڈھانچے کیا کرتے

یا شاید ان ذروں میں کہیں
موتی ہے تمہاری عزت کا
وہ جس سے تمہارے عجز پہ بھی
شمشاد قدوں نے رشک کیا

اس مال کی دھن میں پھرتے تھے
تاجر بھی بہت، رہزن بھی کئی
ہے چورنگر، یاں مفلس کی
گرجان بچی تو آن گئی

یہ ساغر، شیشے، لعل و گہر
سالم ہوں تو قیمت پاتے ہیں
یوں ٹکڑے ٹکڑے ہوں، تو فقط
چبھتے ہیں، لہو رُلواتے ہیں

تم ناحق شیشے چن چن کر!
دامن میں چھپائے بیٹھے ہو
شیشوں کا مسیحا کوئی نہیں
کیا آس لگائے بیٹھے ہو

یادوں کے گریبانوں کے رفو
پر دل کی گزر کب ہوتی ہے
اک بخیہ اُدھیڑا، ایک سیا
یوں عمر بسر کب ہوتی ہے

اس کارگہِ ہستی میں جہاں
یہ ساغر، شیشے ڈھلتے ہیں
ہر شے کا بدل مل سکتا ہے
سب دامن پُر ہو سکتے ہیں

جو ہاتھ بڑھے ، یاور ہے یہاں
جو آنکھ اُٹھے، وہ بختاور
یاں دھن دولت کا انت نہیں
ہوں گھات میں ڈاکو لاکھ ، مگر

کب لوٹ چھپٹ سے ہستی کی
دوکانیں خالی ہوتی ہیں
یا پربت پربت ہیرے ہیں
یاں ساگر ساگر موتی ہیں

کچھ لوگ ہیں جو اس دولت پر
پردے لٹکائے پھرتے ہیں
ہر پربت کو، ہر ساگر کو
نیلام چڑھاتے پھرتے ہیں

کچھ وہ بھی ہیں جو لڑ بھِڑ کر
یہ پردے نوچ گراتے ہیں
ہستی کے اُٹھائی گیروں کی
ہر چال اُلجھائے جاتے ہیں

ان دونوں میں رَن پڑتا ہے
نِت بستی بستی نگر نگر
ہر بستے گھر کے سینے میں
ہر چلتی راہ کے ماتھے پر

یہ کالک بھرتے پھرتے ہیں
وہ جوت جگاتے رہتے ہیں
یہ آگ لگاتے پھرتے ہیں
وہ آگ بجھاتے رہتے ہیں

سب ساغر، شیشے، لعل و گوہر
اس بازی میں بَد جاتے ہیں
اُٹھو سب خالی ہاتھوں کو
اِس رَن سے بلاوے آتے ہیں

دستِ صبا(فیض احمد فیض)

Annie

Moderator

(bigsmile)(cry)نقل کرنا اچھی بات ہے ، مسلسل نقل اتارنا ضرور کوئی بات ہے ، بس کر دو نا

میں آدھا نہیں سنتا ، آدھی کی بھی پوری تسلی سے سنتا ہوں ، آج سے نہیں پتہ نہیں کب سے سنتا ، لیکن اصول پر کسی کی نہیں سنتا

نہیں منصف انتہا نہیں کرتا ، انصاف کیا کرتا ہے آخر منصف جو ہوا ، سچی
:P جیل سسرال ہوا کرتا ہے ، لیکن شیخ صاحب کے لیے ، ہم تو تنہائ پسند ہمیں جیل کی کیا ضرورت ، جب چاہا تخلیہ ، خود کو قیدی بنا لیا

...
اچھا جی نہیں نقل اتارتی ، بس تھوڑی ٹور بنا رہی تھی
جی منصف ناانصافی کرنا پسند نہیں کرتا ، بات ناانصافی کی نہیں بار بار دل کے کرچی ہونے کی ہے اور دل ٹھہرا کمبخت
بد گمانی بری بات بہت بری بات فائدہ کم نقصان زیادہ

یہ تو آپکا خالص سیاسی بیان ہے ، نواز شریف بھی کہتا تھا ہم نے ملک کی خاطر جلاوطنی کاٹی وہ بھی محلوں میں ...
:biggthumpup:
 
eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)

ویسے حارث کو نہ ہی بحال کیا جائے۔ ایک تو لکھنا نہیں آتا اوپر سے لکھنے کے لئے موضوعات بھی تھرڈ کلاس چنتا ہے۔ ساتھ اپنی ایک تصویر بھی لگا دیتا ہے۔ حماقت کی تجسیم

:lol:

یہ آپ زیادتی کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔ حارث ایک ا نتہائی سلجھا ہوا اور شریف النفس نوجوان ہے

دیکھنے میں خوش شکل، اللہ تعالی نے اسے بالکل صحیح سلامت اور خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ لکھنے کی ایک لازوال دولت عطا کی ہے

حارث لکھتا بھی بہت اچھا ہے اور انشاءاللہ آنے والے وقتوں میں اس میں اور نکھار بھی آئے گا

حارث نے ایک غلطی کی ہے وہ اسے نہیں کرنا چاہئے تھا ۔۔۔ کوئی بھی کاروباری شخص کسی دوسرے کو اپنے ہی دفتر میں بٹھا کر اپنا نقصان کبھی نہیں کرواتا۔۔ شائید وہی عدیل نے کیا ہے

دوسرا یہ کہ اب الیکشنز میں وقت ہی تھوڑا سا رہ گیا ہے بجائے دو اینٹوں کی مسجد بنانے میں اس فورم کو استعمال کر کے چوروں کو بے نقاب کرنا چاہئے

یہ دور سوشئیل میڈیا کا ہے ۔۔۔ یہی میڈیا ٹرینڈ سیٹ کرتا ہے ۔۔۔۔ ایسے میں سب سے بڑے فورم کا مثبت استعمال اچھا ثابت ہو سکتا ہے
 
Annie

Moderator
نہیں خوش بلکل نہیں... آپ کی سزا میں سوچ لی ہے اور وہ یہ کہ اب جس کسی کو بھی فورم پر تشہیر کی وجہ سے پرمننٹ بین کیا جائے گا آپ اڈمن سے سفارشیں کر کے ان کا بین مہینے کا کروائیں گی، شاباش اب حارث کی سفارش کریں.... آپ کو بھی پتا چلے پالا کس سے پڑا ہے
(bigsmile)
.....
اگر ہم اس سزا پر عمل کرنے میں ناکام ہوۓ تو پھر کیا ہوگا ، امید ہے سزا دینے والے نے یہ بھی سوچا ہوگا ،
نہیں سوچا تو سوچ لے ، پھر سے سوچ لے ،
(serious).. and I mean it. (serious)
 
saeenji

Minister (2k+ posts)
.....
اگر ہم اس سزا پر عمل کرنے میں ناکام ہوۓ تو پھر کیا ہوگا ، امید ہے سزا دینے والے نے یہ بھی سوچا ہوگا ،
نہیں سوچا تو سوچ لے ، پھر سے سوچ لے ،
(serious).. and I mean it. (serious)

You asked for punishment in the post below:

...
پھر ایسا کریں ماننے والے کو چھوڑ کر رکویسٹ کرنے والی کے لیے سزا تجویز کر دیں ، کیوں کے قصور پھر زیادہ ریکویسٹ کرنے والی کا تھا ،
میرا خیال ہے تھوڑا ٹائم لگے گا وہ بھی کچھ اچھے موڈ میں نہیں ہونگے کچھ بحث سننا بھی پسند نہیں کرتے ، کچھ طبیعت کی ناسازی ہے ایسے میں شور شرابہ گراں گزرتا ہے ،
:(

I am merely announcing the punishment now. Or do you plan to go back on your words? (serious)(serious)(serious)(serious)(serious)(bigsmile)
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

...
اچھا جی نہیں نقل اتارتی ، بس تھوڑی ٹور بنا رہی تھی
جی منصف ناانصافی کرنا پسند نہیں کرتا ، بات ناانصافی کی نہیں بار بار دل کے کرچی ہونے کی ہے اور دل ٹھہرا کمبخت
بد گمانی بری بات بہت بری بات فائدہ کم نقصان زیادہ

یہ تو آپکا خالص سیاسی بیان ہے ، نواز شریف بھی کہتا تھا ہم نے ملک کی خاطر جلاوطنی کاٹی وہ بھی محلوں میں ...
:biggthumpup:

:(دل کرچی کرچی ہو کر ہی مظبوط ہوا کرتا ہے ، جو ٹوٹا نہیں وہ دل ہی کیا ہوا

:)کمبخت عشق ہوا کرتا تھا ، دل تو کبھی کم بخت نا ہوا ، دل ، بس دل ، اچھا ہو یا برا دھڑکتا ہے ، تڑپتا ہے ، دھک دھک ورد پڑھتا ہے

الزام کا کیا لگتا ہے ، چبھتا ہے ، کبھی زخمی کبھی اداس کرتا ہے ، لیکن الزام تو الزام ، کسی نے کہا برا ، بہت برا ، جلدی سے شیشہ دیکھ لیا ، برا نا لگا ، مطمئن ہوا ، الزام خود ہی ہوا ہوا ، الزام کا کیا الزام لگتا ہے ، میاں صاحب پر اتنے الزام لگتے ہیں ، لیکن صحت روز بروز اچھی ہوتی جاتی ہے ،
 
یہ کیا ہے۔ حارث کو آپ ہی نے لکھنا سکھایا ہو گا
:lol:
 
Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
طاری بھائی آپ روٹھے ہوئے کو منا رہے کہ جلا رہے ہے. نادان سے آپ کے بارے میں پوچھا کہ طاری صاحب کیوں غائب ہے کہیں تارے لینے تو نہیں گئے آپ کے یہاں غائب ہوتے ہی کہکشاں میں روشنی بڑھ سی گئی تھی ناسا والے بھی پریشان تھے کہ یہ "طارا" کہاں سے نمودار ہوا. حارث بھائی حادثے کا شکار ہوگئے. اٌس نے شاید پہلی بار غلطی کی تھی اسلئے پکڑ اس لئے سخت تھی. جو بار بار غلطیاں کرتے ہے اٌن کیلئے دل بڑے ہو جاتے ہے. حارث بھائی نے مجھ سے پوچھا تو نہیں لیکن میں نے مفت میں ایک مشورہ دے ڈالا کہ جہاں ہو وہاں محنت کرو کہ محنت اور محبت دونوں رنگ لاتے ہیں۔ بس یقین ہونا چاھئیے شاعر سے معذرت کے ساتھ
ایک شخص سارے "بزم" کو ویران کرگیا
 
Aalif

MPA (400+ posts)
:(دل کرچی کرچی ہو کر ہی مظبوط ہوا کرتا ہے ، جو ٹوٹا نہیں وہ دل ہی کیا ہوا

:)کمبخت عشق ہوا کرتا تھا ، دل تو کبھی کم بخت نا ہوا ، دل ، بس دل ، اچھا ہو یا برا دھڑکتا ہے ، تڑپتا ہے ، دھک دھک ورد پڑھتا ہے

الزام کا کیا لگتا ہے ، چبھتا ہے ، کبھی زخمی کبھی اداس کرتا ہے ، لیکن الزام تو الزام ، کسی نے کہا برا ، بہت برا ، جلدی سے شیشہ دیکھ لیا ، برا نا لگا ، مطمئن ہوا ، الزام خود ہی ہوا ہوا ، الزام کا کیا الزام لگتا ہے ، میاں صاحب پر اتنے الزام لگتے ہیں ، لیکن صحت روز بروز اچھی ہوتی جاتی ہے ،

حارث کے مسئلے میں کوئی دو رائے نہیں۔ آپ کی بات سے ذاتی طور پر مکمل اتفاق ہے۔

باقی جو مسئلے اناٗ کے بن گئے، انکا مسئلہ یہ کہ وہ الزام صرف ذاتی نوعیت کے نہیں رہے۔ اپنی ذات پر الزام سہنا اور بات مگر اپنوں پر الزام در الزام سہنا، بہرحال ایک علیٰحدہ موضوع بحث ہے، خاص کر جبکہ الزام لگانے والے کے بھی محرّکات جذباتیت کے علاوہ کچھ اور طرز کے ہوں۔
رزق کا وعدہ خالق کا، لٰہذا ڈر کوئی نہیں، لیکن خلق کا تقاضا کیا؟ روشنی بکھیرنا، ظلمتوں کے برخلاف، اپنے حصے کی شمع جلانا۔تو بکھیرو روشنی بکھیرو، یہاں، وہاں، جہاں موقع ملے، کم یا زیادہ، کوئی مسئلہ نہیں۔ معاشرے میں کہیں نہ کہیں ایک مثبت کردار اپنانا، یہی تو عین عبادت ہے۔ لیکن اصول یہ نہیں کہ اپنی روشنی دکھانے کی خاطر دوسروں کے شمعوں پر پھونکیں مارنا، اصول یہ ہے کہ اپنی لو بلند کرنا۔

پھر میں گر اچھا نہ ہوا، برا بھی نہ ہوا ۔
چلیں جو ہوا، وہ ہوا، سو ہوا، ہونا ہے تھا، اور اگر پھر سے ایسا ہوا، تو پھر ویسا ہی ہوگا۔
 
Status
Not open for further replies.

Back
Top