tariisb
Chief Minister (5k+ posts)
:) وضاحت
معاملہ اتنی تیزی سے چھلانگ سکتا ہے ، ہاں ! یہاں سب ممکن ہے ، معاملہ کہاں رہا ، پھر سے پرانی یادیں کریدنے کا جواز بن گیا ، چند پوسٹس بعد مسلۂ نا رہا ، اپنا اپنا نشانہ بن گیا ، سب جلدی میں ہوتے ہیں ، نتیجہ پہلے اخذ کرتے ہیں ، خبر بعد میں بنا لیتے ہیں ، اپنی اپنی پوٹلی کھول لیتے ہیں
پہلے ،
حارث عباسی تحریک انصاف متعلق ایک رومانویت کا شکار ہے ، اس بار رومانویت کے سائیڈ ایفکٹ شکار ہو گیا ، نقصان معصومیت نے بھی دیا سیاست پی کے پر مصروفیت ، اچھی بھلی دوستیاں ، تعلق اور رابطے تھے ، ممبرز سے لے کر موڈریٹرز سے بھی رابطہ تھا ، لفظوں کا تبادلہ ہی نا تھا ، آوازتک سب ہی تھا ، فورم ، فیس بک ، وہاٹس ایپ ، سب متحرک و حرکت میں تھا ، مجھ سے جب بھی پوچھا ، یہی جواب دیا ، یہ سب اضافی ہے اسے ضروری نا بناؤ ، راہ رسم کو دستور مت سمجھو ، دستور کیا علم و ہنر ، تعلیم و ترقی ، پہلی توجہ یہی باقی سب تو رونق میلہ ، حسب عادت مشورہ فقط مشورہ ، نا کہ منشور و واویلہ ، دوسروں کو مشاہدات سے پرکھنے و سمجھنے کا موقع ضرور ملنا چاہیے ، انسان کی کمزوری بھی یہی ، عادت بھی یہی ، جبلت بھی یہی ، اور اپنا مزاج ؟ یہی ، کہہ دیا ، بتا دیا ، خبر سے زیادہ حادثہ سوچ پر زیادہ اثر چھوڑتا ہے ، ایک سنائی دوسرا سراسر دکھائی ہوتا ہے ، دیکھ لینے پر علم پختہ ہوجاتا ہے ، سنتے رہنے تک علم ہچکولے کھاتا رہتا ہے ، آخر ذرا سی لغزش ، کوئی حادثہ ڈھیروں سمجھا جاتا ہے ،
ماہ قبل شائد ، تحریک انصاف کی خاتون سیاستدان نے حارث عباسی کی محنت اور وابستگی کو دیکھتے ہوے ، یہ پیشکش کی کہ ؟ میں فورم بنا رہی ہوں ، آپ میرے فورم پر مستقل و باقاعدہ لکھا کرو ، ہماری ٹیم کا حصہ بنو ، کچھ دن بعد حارث نے مجھ سے مشورہ مانگا ، میرا جواب حسب روایت مختصر و روکھا سا تھا ، کوئی ضرورت نہیں ، پہلے ہی جو مصروفیت بنی ہوئی ہے ، اسے سمیٹ لو ، مختصر کر لو ، نا کہ مزید الجھتے جاؤ ، لہٰذا معزرت کر لو ، اور ہاں ؟ مگر ؟ جب چاہو ، جہاں چاہو ، لکھا کرو ، لکھ دیا کرو ، یہ صلاحیت ہے ، تحفہ ہے ، کوئی مزدوری نہیں ، پہلے ہی جہاں لکھ رہے ہو ، یہی کافی ہے ، بلکہ کافی سے زیادہ ہے ، سیاسی سرگرمیاں ؟ وہ بس سوشل میڈیا اور ووٹ تک ہونی چاہیں ، نا کہ حاضریوں کا بوجھ بھی سر پر ہو ، اتنی سی گفتگو ہوئی ، اتنی ہی بات ہوئی ، ماحول ، مزاج ، دستور مطابق کہا ، سنا دیا ، جاؤ کھیلو کودو ، مزید تبادلۂ نا ہوا ، ہم میں تعلق بھی ایسا ہی ہے ، میرے سامنے زیادہ دیر بیٹھنا بھی محال ، جی ، جی ، ضرور ، کوشش ، ٹھیک ، اس سے زیادہ مجھے کبھی کچھ سننے کو نا ملا ، وجہ ؟ سنوائی کو ہمیشہ دکھائی کے تابع رکھا ، سوچ کو کبھی پابند نا کیا ، سیکھنے کے عمل کو آزاد رہنے دیا
دو دن قبل ، سات سمندر پار ، کبھی گنے نہیں ، سات سنا ؟ سات ہی ہوں گے ، دیکھنے کی فرصت نہیں دیکھا تو خیر انہیں بھی نہیں ، ہاں سات سمندر پار سے ، پیغام ملا ، یہ کیا ؟ وہ کیا ؟ تفصیل کیا ؟ میں متوجہ نہیں تھا ، لیکن چند جملوں بعد معلوم ہوا ، کوئی حادثہ ہو گیا ، تھریڈ کا لنک مل چکا تھا ، سب پڑھا ، سمجھ میں آیا ، ہوا کیا ، ہوا کیوں ، شام تک مزید تبصرے ، رات تک کہیں اور پر بھی تذکرے ، ساتھ میں حارث سے بھی ٹیلیفونک حال احوال ، یہی کوئی ٢ منٹس ، کب ؟ کیا ؟ کیوں ؟ کیسے ؟ نہیں یہ سب نہیں ، کس کس کو پی ایم بھیجا تھا ؟ پھر کیا ہوا ؟ بس مختصر مختصر ، اچھا ٹھیک ہے ، کوئی بات نہیں ، ہوجاتا ہے ، ہوتا رہتا ہے ، مزید بات نا ہوئی
ایک طرف
ا. حارث کو دوسرے کسی فورم کا حصہ ہی نہیں بننا چاہیے تھا ، یہاں پر ہی مصروفیت زیادہ بھی بہتر بھی دوست احباب سب یہیں ، کافی ؟ نہیں کافی سے زیادہ
٢. اگر فورم جوائن ہی کرنا تھا تو ؟ ایک ہی وقت میں ، دو فورمز کو وقت دیا جا سکتا تھا ، اعلان ، واویلہ کی ضرورت نا تھی
دوسری طرف
٣. پرائیویٹ میسیج ارسال ہوے ؟ اوسان خطا نہیں ہونے چاہیے تھے ، حارث فورم پر کوئی نیا نویلا نا تھا ، فوری رابطہ کر کے ، منع کیا جا سکتا تھا ، رابطے بحال تھے ، فاصلے زیادہ تو نا تھے ، ایڈمن / موڈریٹرز سے قریب ہی تھا
٤. مستقل پابندی ؟ انتہائی فیصلہ تھا ، اس سے کم بھی ہو سکتا تھا ، خیر بیماری میں انسان چڑ چڑا ہوتا ہے ، تیمارداری میں بھی ہو جاتا ہے
٥. قانون / ضوابط ؟ نہیں سب اعلامیے ہیں ، بس اعلامیے ، منصف کی مرضی ، مزاج کی بات ہوتی ہے ، سچی
[FONT=&]______________________________________________________________________________ [/FONT]
براۓ موڈریٹرز
[FONT=&]
موڈریٹر اور موڈریشن ، تضاد نہیں ہونا چاہیے ، عناد ؟ تو بلکل نہیں ، اگر ہو بھی بیچ بازار اظہار نہیں ہونا چاہیے [/FONT]
تلخی ہو جاتی ہے ، انسان کہیں نا کہیں تھک جاتا ہے ، لیکن تلخی ، منصفی کا معیار نہیں ، جو تلخ ہوا وہ منصف نا رہا
قائل کرنا ضروری نہیں ، عمل سے زیادہ نصیحت کوئی نہیں ، ہاں عمل ؟ تقریر ، طعنے ، طنز ، بیکار کی باتیں
اختلاف کسی ممبر سے ہو سکتا ہے ، اصول کی وضاحت ضروری ہے، لیکن گلے شکوے ، کہانیاں ، پہلیاں ، دھمکیاں ، سب پرائیویٹ معاملات چپکے چپکے
_______________________________________________