
صحافی وسعت اللہ خان کے نام سےمریم اورنگزیب سے متعلق تحریر سوشل میڈیا پر زیرگردش۔۔ وسعت اللہ خان نے اسے جھوٹ قراردیدیا
تفصیلات کے مطابق صحافی وسعت اللہ خان نے مریم اورنگزیب اور انکی والدہ طاہرہ اورنگزیب سے متعلق تحریر کی تردیدکی ہے ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگ زیب کے لئے میرے نام سے کوئی جعلی تحریر پھولی ہوئی لاش کی طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیر رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1646787102372233216
وسعت اللہ خان سے منسوب اس جعلی تحریر میں کہا گیا کہ مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب دراصل وہ میڈم طاہرہ ہیں جس نے مولانا سمیع الحق پر الزام لگایا تھا کہ وہ انکے مستقل گاہک ہیں جس پر مولانا سمیع الحق کو سینٹ رکنیت چھوڑنا پڑی۔
https://twitter.com/x/status/1646907775153328128
اس تحریر کے مطابق دراصل نوازشریف نے ہی میڈم طاہرہ کو مولانا سمیع الحق کے خلاف لانچ کیا تھا کیونکہ مولانا سمیع الحق شریعت بل لارہے تھے
یادرہے کہ مریم اورنگزیب کی والدہ سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ نرس تھیں اور بیگم کلثوم نواز کی خدمت پر مامور تھیں لیکن اسکی تصدیق نہیں ہوسکی۔
اسی طرح دعویٰ کیا گیا کہ مریم اورنگزیب سابق سینیٹرمشاہداللہ خان مرحوم کی بیٹی ہیں لیکن یہ خبر بھی جعلی نکلی جبکہ مشاہداللہ خان کے بیٹے سینیٹرافنان اللہ خان ہیں۔ مشاہداللہ خان کی موت پر سب نے سینیٹرافنان اللہ سے اظہارتعزیت کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wasutlahasha.jpg