
جے یو آئی (ف) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور نے حکومت کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر سیکیورٹی ادارے امن کی بحالی میں ناکام ہوئے قبائلی اضلاف کے لوگ پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق فاٹا کے لوگ حکومتی اقدامات کو قبول نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیر نے اپنے ویڈیو بیان میں سول نافرمانی کی بھی دھمکی دے دی اور کہا کہ وہ اسی طرح سول نافرمانی کریں گے جیسے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کی تھی۔ ہماری جماعت ایسے اقدامات کے حق میں نہیں لیکن لوگوں کو اس جانب جانے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے۔
وزیرمذہبی امور نے سیکیورٹی اداروں اور حکومت پر زور دیا کہ حالات قابو سے باہر ہونے سے پہلے ان علاقوں میں امن بحال کیا جائے۔ اس ویڈیو سے متعلق تصدیق نہیں ہو سکی کہ کون بنا رہا تھا البتہ جے یو آئی کے پی کہ سیکرٹری نےیہ ضرور کہا ہے کہ مولاناعبدالشکور نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کیا ہے۔
جمیعت علما اسلام (ف) کے سیکرٹری عبدالجلیل جان نے مزید کہا کہ یہ پارٹی کے اندرونی اجلاس کی ویڈیو معلوم ہوتی ہے اس میں میڈیا کو مدعو نہیں کیا گیا تھا تاہم شاید کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔
مذکورہ ویڈیو تجزیہ کار گل بخاری نے شیئر کی اور شہبازشریف سے سوال کیا کہ کیا ایسے اعلان کے بعد مولانا عبدالشکور ان کی کابینہ کا حصہ رہ سکتے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1558130614473314308
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6muftishakorrpolie.jpg