وزیر خزانہ نے ٹیکس شرح بڑھا کر 14 فیصد تک لانے کا عندیہ دیدیا

5aursjdjddd.png

وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ٹیکس شرح کو بڑھا کر 14 فیصد تک لانے کا عندیہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین کے شہر شینزن میں پاک چین بزنس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیشت کے اعشاریئے مثبت اور درست سمت میں گامزن ہیں، پاکستان میں رواں برس زرعی ترقی کی شرح 6اعشاریہ 2 فیصد رہی ہے،اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں جو پاکستان کی دو ماہ کی برآمدات کیلئے کافی ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان معیشت کیلئے افراط زر ایک حقیقی مسئلہ ہے، پاکستان میں افراط زر میں بتدریج کمی آرہی ہے، گزشتہ سال کی 38 فیصد کی افراط زر کی شرح رواں سال 11 فیصد کی سطح پر آگئی ہے،پالیسی ریٹ میں کمی کی بدولت معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے گزشتہ دور میں اسٹینڈ بائی معاہدے کے ذریعے معاشی استحکام کی جو بنیاد رکھی تھی اس کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، ہم نے کامیابی سے آئی ایم ایف کا 9 ماہ کا پروگرام مکمل کیا ۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تا کہ ٹیکسوں کی شرح کو موجودہ سطح سے بڑھا کر 13،14 فیصد کی سطح پر لایا جائے گا تاکہ ٹیکس کی شرح مجموعی قومی پیداوا کے تناسب میں آسکے، حکومت برآمدات پر مبنی نمو پر توجہ دے رہی ہے، اسی ضمن میں آج چینی سرمایہ کاروں سے بات چیت ہورہی ہے، ہمارا ماننا ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز برآمدات کے فروغ میں اہم کردار اداکرس
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Mistry Munir’s finance minister is fudging figures.The inflation rate is not 11% .He said inflation has been reduced from 38% to 11% in less than a year.This is rubbish.How did he manage to do this?.He is following Ishaq Dollar who was known for cooking books.
 

Back
Top