وزیرخارجہ کاسرکاری دورہ،آصفہ وفدمیں شامل،صارفین کی تنقید پرجیالوں کی وضاحت

twitter-asifa-bilawal-bhutto-govt.jpg


وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ ان کی بہن آصفہ بھٹو بھی جاپان کے دورے پر گئی ہوئی ہیں، بلاول کے سرکاری دورے پر بہن کی موجودگی کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

وقاص امجد نے سوال کیا آصفہ بھٹو کس حیثیت سے سرکاری دورے پر جاپان پہنچی ہوئی ہے؟ کوئی پیپلز پارٹی کا جیالا جواب دے گا؟

https://twitter.com/x/status/1675467983458652160
امیر عباس نے لکھا بلاول صاحب کے جاپان کے سرکاری دورہ میں محترمہ آصفہ بھٹو کا جانا اور وفد کے اہم فرد کے طور پر انکی تشہیر اور کوریج کس جمہوری اصول کے مطابق ہے۔ حکمرانی اور اقتدار کی مفت تربیت، سرکاری وفد کے طور پر عالمی دوروں کے ذریعے عالمی رہنماؤں اور اداروں سے اپنے تعلقات قائم کرنا اور پھر سیاست کو اپنی وراثت قرار دیکر حکمرانی کو مستقل اپنا حق بنا لینے تک کا اعزاز کیا کسی عام آدمی کو بھی حاصل ہے؟ جواب ہے نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا یہ حق اس ملک کے صرف چند طاقتور سیاسی خاندانوں کو حاصل ہے جو جمہوریت، سیاسی مساوات اور برابری کے بنیادی نظریات کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1675588993423900672
فاطمہ پی ٹی آئی نے پوچھا بلاول کے ساتھ آصفہ زرداری کس حیثیت سے جاپان گئی؟

https://twitter.com/x/status/1675460203339456512
یوسفزئی نے تنقید کرتے ہوئے کہا بلاول کے آکسفورڈ یونیورسٹی فیسوں سے لیکر آصفہ بھٹو جاپان کی سرکاری دورے تک ،حکومت پاکستان سرکاری خزانے سے ادا کر رہے ہیں جو عوام اپنی ٹیکس سے بھرا رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1675515286697435137
ملیحہ ہاشمی نے کہا بلاول اور آصفہ زرداری کے جاپان سرکاری دورے سے پاکستان کو کیا فائدہ متوقع ہے؟حکومت جواب دے کیونکہ غربت کی لکیر سے نیچے عوام کو دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہے۔
جبکہ دوسری طرف عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر یہ مہنگے سرکاری دورے پاکستان کو کیا فائدہ دے رہے ہیں؟ عوام کو بتایا جاۓ۔

https://twitter.com/x/status/1675561080339447808
تابندہ چوہدری نے لکھا پوچھنا یہ تھا آصفہ بھٹو کس حیثیت سے وزیر خارجہ کے ساتھ سرکاری دورے پر جاپان چلی گئی ہیں؟یہاں عوام کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی اور یہ لوگ سرکاری خرچے پر ورلڈ ٹور کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1675828907675881473
دوسری جانب حامی بھی میدان میں آگئے، حامیوں نے وضاحتیں دیں، محترمہ فاطمہ جناح بھی اپنے بھائی کیساتھ غیرملکی دوروں پر جاتی تھیں، سیف اعوان نے لکھا خاور مانیکا اور انکے تینوں بچے سرکاری خرچے پر اپنی سابقہ بیوی اور بیوی کے موجودہ شوہر کے ہمراہ عمرہ کرنے جاسکتے ہیں لیکن بلاول بھٹو اپنی بہن آصفہ بھٹو کے ہمراہ جاپان نہیں جاسکتے، یادرہے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو اپنے تمام غیر ملکی دوروں کے اخراجات خود اٹھارہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1675781059919892481
احمد گھمن نے لکھا کاش تم نے بھی کسی بیٹی کی تربيت ایسی کی ہوتی ہو پولیو کی سفیر ہوتی، وہ بھی جاپان جا سکتی،ہمیں فخر ہے آصفہ بی بی پر،

https://twitter.com/x/status/1675734653884416000
ذیشان رسول نے لکھا قائد اعظم محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ ہی محسن پاکستان ہیں، وہ دونوں بھائی بہن پاکستان بنانے والے تھے اور یہ دونوں بھائی بہن پاکستان بچانے والے پاکستانی عوام کو امید ہے بلاول بھٹو بی بی آصفہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1675760920210075648
رب نواز بلوچ کہتے ہیں بات صرف اتنی سی ہے۔
جنہیں کل قائد اعظم اور اس کی بہن فاطمہ جناح سے تکلیف تھی،آج وہی بلاول بھٹو اور اس کی بہن کو دیکھ کر جل رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1675755548535590914
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر شازیہ مری کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری ’نجی دورے‘ پر جاپان گئی ہیں اور وہ اپنے اخراجات خود برداشت کر رہی ہیں۔

چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی طرف سے دعوت ملنے کے بعد 4 روزہ سرکاری دورے پر جاپان پہنچے ہیں اور انہوں نے ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی جہاں ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمٰن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر میں نیا کچھ نہیں، بادشاہت میں یہ ہوتا ہے کہ غلام قوم کے نئے آقاؤں کو اسی طرح قوم کے خرچوں پر تیار کیا جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی اعوان نے کہا کہ یہ ہیں ایک ایسے ملک کے وزیر خارجہ جس کی معیشت ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے اور موصوف اپنی بہن سمیت ایک بڑے گروپ کے ہمراہ دنیا بھر کی سیر کرتے پھر رہے ہیں،جمہوری اقدار کا راگ الاپنے والے بلاول بتانا پسند کریں گے کہ آصفہ کس حیثیت سے بیرونی دوروں پر ان کے ہمراہ ہیں؟
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اپنے خرچوں پر ہالیڈے تو جاسکتے ہیں سرکاری دوروں پر کس کس کی بہنیں سرکاری دوروں پر گئی ہیں؟
اتنا پاکستان ایک کھسرے کو وزیر خارجہ بنا کر بچایا گیا کہ امریکا سے سارے الزامات نان سٹاپ سن کر بھی کھسرے کی تتلی زبان تک نہ کھلی تو یہ چتکبری کون سے پاکستانی عوام میں پولیو کے ٹیکے لگانے جاتی رہی ہے ؟
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
کہتے ہے جیالے ہماری حکومت آ رہی ہے دو ہی کام ہوں گے یا ہم ہوں گے یا عمران خان ہو گا اگر عمران خان آ گیا تو ہم لازمی سارے اندر ہوں گے لہذا پھر بہنوں کی سیاست یعنی عورت کارڈ بہن کارڈ سندھی عورت کارڈ کھیلنا پڑے گا لہذا ابھی سے تیاری کی جا رہی ورنہ اگر ہم حکومت میں ہوئے تو صدر پاکستان زرداری نے ہونا ہے وزیراعظم بلاول نے وزیر خارجہ آصفہ کو ہے
 

Phoebusrex

Senator (1k+ posts)
Uzr-e-gunah bad tar az gunah...

It is said when reason given for crime is even worse than the crime.....
 

Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)
حکمران تو ہیں ہی بے حس اور کمینے لوگ، افسوس ہے کہ درباری بھی انتہائی بے شرم اور ڈھیٹ لوگ ہیں جو ان بے حیا حکمرانوں کا دفاع کرتے ہیں
 

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
She went to get her brother Yoko zoona zerdari trained as somo wrestler....
BC din ba din fazlu banta jaa raha hay...khuser phuser