
سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری توانائی کی بچت سے متعلق بیان پر کرارا جواب دیدیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے وسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہمیں توانائی کی بچت، اس کامؤثراور بہتراستعمال یقینی بناناہے، اسی لیے حکومت نے تفصیلی مشاورت کےبعد توانائی کی بچت کےپلان پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔
وزیراعظم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس پلان کو کامیاب بنانے کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنے طرز عمل کو بدلنا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1610312315844571137
سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان نے وزیراعظم کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پہلے خود مہنگے پلانٹس لگائے، خوب مزے کئے اور اب جب ان پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کی اوقات نہیں تو قوم سے کہا جارہا ہے کہ زندگی گزارنے کا طریقہ بدل لے۔
عمران ریاض خان نے وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر سیاستدان خود کو، اپنی ترجیحات کو اور اپنی روش کو ہی بدل لیں تو یقیناً بہتری آجائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1610327194198503424
خواجہ آصف کے بیان "ہم قدرتی روشنی کا فائدہ اٹھانے کے بجائے توانائی کا استعمال کرتے ہیں" پر فوادچوہدری نے کہا کہ ملک کے اندھیرے دور کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ سے جان چھوٹ جائے
https://twitter.com/x/status/1610242842588315650
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شہباز شریف کو جواب دیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ بس ملک کی جان چھوڑدیں تو ملک کی بچت ہوجائے گی
https://twitter.com/x/status/1610355399802376192 https://twitter.com/x/status/1610428758506278912 https://twitter.com/x/status/1610395380537229312
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ صرف بیرونی دورے کم کردیں، وزراء 76 کی بجائے 25 کرلیں توعوام کی بچت ہوسکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1610343835330043904 https://twitter.com/x/status/1610336635106861060 https://twitter.com/x/status/1610329976041005058
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbz1i1.jpg