
وزیراعظم عمران خان نے شاہین 3 بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاکستان فوج کو مبارکباد دیدی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں آئی ایس پی آر کے بیان کو ری ٹویٹ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شاہین 3 بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1512834896452112465
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ایسی پیشہ ورانہ اور عالمی معیار کی افواج رکھنے پر فخر کرتے ہیں جو ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہیں، اس شاندار کامیابی کو حاصل کرنے میں محنت کرنے والے بہادر سائنسدانوں اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1512794453789986818
https://twitter.com/x/status/1512710884518359042
وزیراعظم عمران خان نے بیان کے آخر میں " ہم ایک ساتھ ایک پاکستان کیلئے متحد ہیں" کا نعرہ بھی لگایا۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین 3 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے اس تجربے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی اور بتایا کہ اس تجربے کا مقصد ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل ڈیزائن اور پیرامیٹرز کی اہلیت جاننا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6khancongratulatearmy.jpg
Last edited: