
وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر سعودی حکومت نے مسجد نبویﷺمیں ہنگامہ آرائی واقعہ میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، کیوں کہ مسجد نبویﷺ میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے گرفتار پاکستانیوں کی رہائی اور درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی، جس پر ولی عہد محمد بن سلمان نے تمام پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ولی عہد محمد بن سلمان کے اعلان پر اظہار تشکر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کواس کا اجرعطا فرمائے۔
یاد رہے کہ مدینہ منورہ کی عدالت نے مسجد نبویﷺ کی بے حرمتی کرنے پر 3 پاکستانیوں کو 8 سال اور 3 کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
10 اپریل کو عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تو وہ سب سے پہلے سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے جہاں ان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان بھی شامل تھے۔
وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی کے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری کے موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں نے چور اور غداری کے نعرے لگائے تھے۔
مسجد نبویﷺ میں شور شرابہ اور سیاسی نعرے بازی پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر کڑی تنقید کی گئی اور اسے سوچی سمجھی سازش قرار دیا گیا تھا۔
مسجد نبویؐ میں 27 رمضان المبارک کو شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کے پہنچنے پر چور اور غدار کے نعرے لگانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مدینہ منورہ کی عدالت نے ایک پاکستانی شہری کو سزا سنادی۔ محمد طاہر کو 3 سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی.
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1saudupakistanirha.jpg