
وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ عظمیٰ کی کمان سنبھالتے ہی بڑے اعلانات کا آغاز کر دیا، پینشنرز کی پینشن میں 10 فیصد اضافے کے اعلان کے بعد اب ایک اور بڑا اعلان سامنے آگیا ہے، پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئر پورٹ تک میٹرو بس سروس فوری طور پر شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نکی جانب سے میٹرو بس سروس شروع کرنے کے حکم کے بعد سی ڈی اے اور این ایچ اے حکام کی دوڑیں لگ گئیں، تحریک انصاف حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے میٹرو بس سروس منصوبے کی ٹیسٹ سروس شروع کردی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513929181616386066
احکامات جاری ہونے کے فوری بعد حکام نے ہدایت جاری کیں،بعدازاں پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس کو چلا دیا گیا۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہفتے کے دن میٹرو بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
دوسری جانب، صحافی عمران محمد کی جانب سے اس فیصلے پر رد عمل سامنے آیا ہے، صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ پچھلے ماہ کی خبر ہے، پشاور موڑ تا ائیرپورٹ میٹرو، نئی بسیں 15مارچ کو چین سے پاکستان روانہ کی جائیں گی، سی ڈی اےکی جانب سے بتایا گیا کہ بسیں پاکستان 20دن میں پہنچیں گی، ٹرائل رن اپریل میں ہو گا ، نئے روٹ پر 30 بسیں اورنج کلر میں چلائی جائیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1513848885051015170
صحافی نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اور مزید عرض ہے کہ شیڈول کے مطابق آج میٹرو روٹ پر ٹیسٹ رن کا آغاز بھی ہوچکا ہے ، ٹھیک ہے ہمیں معلوم ہے کہ مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل بہت تیز ہے لیکن خبروں اور حقائق تو مسخ نہیں کیا جاسکتا۔
https://twitter.com/x/status/1513884522617753622
سھافی نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ سی ڈی اے حکام پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد میٹرو بس سروس کو 5 روز میں شروع کر دیں گے، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس اتھارٹی سے 20 بسیں لی جائیں گی، منصوبے کیلئے چین سے منگوائی گئی بسیں مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1513886662144757771
Last edited by a moderator: