
صحافی عدیل وڑائچ نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف دائر ریفرنس کے معاملے پر دی گئی کیوریٹو ریویو کی درخواست کو واپس لینے کیلئے وزیراعظم کو قائل کیا جا رہا ہے۔
صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حوالے سے ایوان اقتدار سے ہی تعلق رکھنے والی 2 اہم شخصیات کوشش کر رہی ہیں کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیس میں دائر نظرثانی درخواست واپس لے لینی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1490244431936724992
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ وہی شخصیات ہیں جنہوں نے پہلے بھی رائے دی تھی کہ حکومت کو جسٹس قاضی فائز عیسی ریفرنس سے ہی پیچھے ہٹ جانا چاہئے۔
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کیونکہ ایوان اقتدار کی ان دونوں شخصیات نے رائے دی ہے کہ ججز احتساب کے معاملے پر ریفرنس دائر کرکے عدلیہ کی ناراضگی مول لینے کی کیا ضرورت تھی، Curative Review دائر کر کے مزید ناراض نہ کیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1490247352174657543
تاہم عدیل وڑائچ کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین مضطرب ہیں کہ بتایا جائے ان دونوں شخصیات میں کون لوگ شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6khaadeeldwa.jpg